BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف فوجی کارروائی کے بعد نیشنل کمانڈ اتھارٹی (این سی اے) کا کوئی اجلاس طے نہیں تھا۔

انہوں نے اے آر وائی ٹی وی کو بتایا کہ نہ ہی این سی اے کا کوئی اجلاس ہوا ہے، نہ ہی اس طرح کا کوئی اجلاس طے ہے۔

قبل ازیں پاکستان نے ہفتہ کو آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کرتے ہوئے بھارتی فوجی مقامات کو نشانہ بنایا جس کے بعد سرکاری میڈیا پی ٹی وی نے اطلاع دی تھی کہ وزیراعظم شہباز شریف نے این سی اے کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

این سی اے وہ اتھارٹی ہے جو پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کے حوالے سے کمانڈ، کنٹرول اور آپریشنل فیصلوں کے ذریعے قومی سلامتی کو یقینی بناتی ہے۔

سرکاری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان نے 9 سے 10 مئی کی رات کو بھارت کی جانب سے پاکستان کے تین ائربیس پر میزائل حملوں کے جواب میں جوابی کارروائی شروع کی۔

ایک پریس کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے تین ائر بیس کو ایئر ٹو سرفیس میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے اپنے طیاروں سے ائر ٹو سرفیس میزائل فائر کیے جس کا مقصد نور خان ایئربیس (راولپنڈی)، مورید ایئربیس (ضلع چکوال)، اور شورکوٹ ایئربیس (ضلع جھنگ) کو نشانہ بنانا تھا۔

فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ تمام اثاثے محفوظ ہیں۔ بھارت اب ہمارے جواب کا انتظار کرے۔

Comments

Comments are closed.