BR100 Decreased By (-0.81%)
BR30 Decreased By (-1.11%)
KSE100 Decreased By (-0.81%)
KSE30 Decreased By (-0.81%)
BAFL 59.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.18%)
BIPL 27.00 Decreased By ▼ -0.18 (-0.66%)
BOP 34.11 Decreased By ▼ -1.17 (-3.32%)
CNERGY 12.84 Decreased By ▼ -0.29 (-2.21%)
DFML 18.25 Increased By ▲ 0.17 (0.94%)
DGKC 213.02 Decreased By ▼ -3.99 (-1.84%)
FABL 98.99 Decreased By ▼ -0.96 (-0.96%)
FCCL 57.66 Decreased By ▼ -0.31 (-0.53%)
FFL 16.20 Decreased By ▼ -0.22 (-1.34%)
GGL 23.80 Decreased By ▼ -0.56 (-2.3%)
HBL 333.71 Increased By ▲ 7.50 (2.3%)
HUBC 211.43 Decreased By ▼ -1.99 (-0.93%)
HUMNL 10.52 Decreased By ▼ -0.29 (-2.68%)
KEL 7.48 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 27.99 Increased By ▲ 0.24 (0.86%)
MLCF 100.65 Decreased By ▼ -2.33 (-2.26%)
OGDC 320.29 Decreased By ▼ -3.49 (-1.08%)
PAEL 43.12 Decreased By ▼ -0.78 (-1.78%)
PIBTL 16.56 Decreased By ▼ -0.12 (-0.72%)
PIOC 271.73 Decreased By ▼ -4.46 (-1.61%)
PPL 228.84 Decreased By ▼ -0.63 (-0.27%)
PRL 71.02 Increased By ▲ 0.91 (1.3%)
SNGP 102.22 Decreased By ▼ -1.44 (-1.39%)
SSGC 26.68 Decreased By ▼ -0.43 (-1.59%)
TELE 8.61 Decreased By ▼ -0.11 (-1.26%)
TPLP 15.11 Decreased By ▼ -0.57 (-3.64%)
TRG 59.84 Decreased By ▼ -1.29 (-2.11%)
UNITY 12.05 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

ماری انرجیز لمیٹڈ نے سندھ کے سوہو-1 کنویں سے گیس کی پہلی کامیاب ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے ۔

ماری انرجیز لمیٹڈ جو پہلے ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم اے آر آئی) کے نام سے جانی جاتی تھی نے سندھ کے سجاول بلاک سوہو-1 ایکسپلوریٹری کنویں سے گیس دریافت کی ہے۔

کمپنی جو سجاول بلاک کی 100 فیصد ورکنگ انٹرسٹ کے ساتھ آپریٹر ہے نے جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ماری انرجیز لمیٹڈ سندھ کے ضلع سجاول میں واقع سجاول بلاک میں سوہو ون کنویں سے گیس کی دریافت کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہی ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ اس نے دو مختلف چوک سائزز پر گیس کی پیداوار کا تجربہ کیا۔

64/64 انچ چوک پر کنویں نے 1,482.5 پی ایس آئی دباؤ پر 30.01 ملین معیاری مکعب فیٹ یومیہ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس پیدا کی۔ اسی دوران، 32/64 انچ چوک پر 3,447.8 پی ایس آئی کے زیادہ دباؤ پر 18.84 یم ایم ایس سی ایف ڈی گیس پیدا کی گئی۔

کمپنی نے بتایا کہ کنویں کی صلاحیت کا مکمل جائزہ لینے کے لئے اضافی ٹارگٹڈ فارمیشنز کی مزید جانچ جاری ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ سجاول بلاک میں لوئر گورو (میکسیو سینڈ) میں پہلی گیس کی دریافت ہے اور اس نے اس علاقے میں متعدد ناکامیوں کے بعد میکسیو سینڈز میں دریافت کے لیے ایک نیا راستہ کھولا ہے۔

مارچ میں ماری انرجیز لمیٹڈ نے خیبر پختونخوا کے وزیری ستان بلاک میں شیوا دریافت سے ہائیڈرو کاربن کی پیداوار کا آغاز کیا۔

کمپنی کے حالیہ مالی نتائج کے مطابق ماری نے مالی سال 2025 کے دوسرے سہ ماہی میں 11.17 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع رپورٹ کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 18.36 ارب روپے کے مقابلے میں 39 فیصد کم ہے۔

منافع میں کمی کی وجہ اس عرصے کے دوران کم آمدنی اور زیادہ اخراجات تھے۔

Comments

Comments are closed.