BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعرات کے روز لندن میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر بل ونٹرز سے اہم ملاقات کی۔

یہ ملاقات حکومتِ پاکستان اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے درمیان پاکستان کے اقتصادی ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے مضبوط اور دیرینہ شراکت داری کو اجاگر کرنے کا باعث بنی۔

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کی کوششوں میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی طویل المدتی اور اہم معاونت پر قدردانی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ میں بینک کے کلیدی کردار اور ملک میں اہم مالیاتی اقدامات میں اس کی مسلسل شمولیت کو سراہا۔

وزیر خزانہ نے موجودہ مالی تعاون کے منصوبوں کا جائزہ لیا اور حکومت کی جانب سے جاری اصلاحاتی اقدامات پر پختہ عزم کا اعادہ کیا، جن کا مقصد معاشی استحکام اور جامع ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے پاکستان کی معیشت کے مثبت رجحان پر بینک کے اعتماد اور معیشت کے اہم شعبوں میں اس کے کردار کو سراہا۔

دوسری جانب، بل ونٹرز نے پاکستان کی معاشی اصلاحات میں ہونے والی پیشرفت اور حالیہ معاشی استحکام کے آثار کو قابل تعریف قرار دیا۔

انہوں نے پاکستان کے مالیاتی اور اقتصادی اقدامات کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا اور ملک کی ترقیاتی ترجیحات کے ساتھ طویل المدتی وابستگی پر زور دیا۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں دونوں فریقین نے پاکستان کی اقتصادی خوشحالی کے لیے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Comments

Comments are closed.