BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.70 (-1.25%)
BIPL 26.90 Increased By ▲ 0.13 (0.49%)
BOP 32.64 Decreased By ▼ -0.34 (-1.03%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.81 Increased By ▲ 0.09 (0.51%)
DGKC 195.18 Decreased By ▼ -1.49 (-0.76%)
FABL 98.68 Decreased By ▼ -0.30 (-0.3%)
FCCL 51.74 Increased By ▲ 0.49 (0.96%)
FFL 16.49 Increased By ▲ 0.31 (1.92%)
GGL 25.06 Increased By ▲ 0.07 (0.28%)
HBL 292.00 Decreased By ▼ -3.49 (-1.18%)
HUBC 213.97 Decreased By ▼ -0.21 (-0.1%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.14 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
LOTCHEM 26.81 Decreased By ▼ -2.31 (-7.93%)
MLCF 88.17 Decreased By ▼ -0.65 (-0.73%)
OGDC 310.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.5%)
PAEL 40.85 Decreased By ▼ -0.14 (-0.34%)
PIBTL 15.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
PIOC 283.69 Increased By ▲ 0.85 (0.3%)
PPL 211.10 Decreased By ▼ -1.56 (-0.73%)
PRL 53.14 Increased By ▲ 0.60 (1.14%)
SNGP 98.25 Decreased By ▼ -1.11 (-1.12%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.29 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
TPLP 12.97 Decreased By ▼ -0.25 (-1.89%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.88 Decreased By ▼ -0.06 (-0.6%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)

پاکستان کی مشہور شخصیات فاطمہ بھٹو، ماہرہ خان اور فواد خان نے پاکستان پر شرمناک بھارتی میزائل حملوں کی شدید مذمت کی اور شہید ہونے والے شہریوں کے لیے دعا کی۔

واضح رہے کہ بھارت نے بدھ کی علی الصباح نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سمیت بہاولپور، کوٹلی اور مظفر آباد شہروں پر میزائل حملے کیے تھے۔

پاکستان اور آزاد کشمیر میں کم از کم 26 افراد شہید اور 45 زخمی ہوچکے ہیں۔

جوابی کارروائی میں پاکستان نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور چیک پوسٹ کو بھی تباہ کردیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ایکس اور انسٹاگرام پر بھرپور قومی جذبے کا اظہار کیا، جہاں بھارتی فوج کے آپریشن سندور کے جواب میں پاکستانی صارفین کا ہیش ٹیگ آپریشن تندور تیزی سے ٹرینڈ کرنے لگا۔

شوبز اور ادبی حلقوں کی شخصیات نے عام شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کی۔

مصنفہ فاطمہ بھٹو نے معصوم شہریوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے سوال اٹھایا: ایسی ریاست کیسی ہوتی ہے جو لوگوں کے سوتے وقت متعدد شہری مقامات پر بمباری کرتی ہے؟

اداکارہ ماہرہ خان نے بھارت کے کئی برسوں سے جاری نفرت انگیز بیانیے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اداکار فواد خان نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان تمام عناصر سے امن کی اپیل کی جو جنگ کی آگ بھڑکا رہے ہیں۔

اداکارہ ماورا حسین نے بھارت کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی۔

اداکارہ عروہ حسین نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ہم اس وقت کسی جنگی دشمن سے نہیں لڑ رہے! ہم ایک کم ظرف ہمسائے سے نبرد آزما ہیں جس کی سوچ خودپسندی پر مبنی ہے اور جو محض اپنی آنے والی سیاسی مہم کے لیے ایک جعلی پروپیگنڈا ثابت کرنا چاہتا ہے۔

اداکارہ میشی خان نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

اداکارہ و ماڈل حرا ترین نے لکھا کہ دنیا پہلے ہی سیاست کی وجہ سے نفرت اور تباہی سے جل رہی ہے اور اب یہ ہے۔

اداکارہ منشا پاشا نے امن کے لیے دعا کی۔

Comments

Comments are closed.