پاکستان
ایکس وی پی این کے بغیر چل پڑا
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پاکستان میں دوبارہ چلنا شروع ہوگیا ہے ۔ واضح رہے کہ 17 فروری سے ملک کے کئی...
پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) دوبارہ چلنا شروع ہوگیا ۔ صارفین نے وی پی این کے بغیر اس تک رسائی حاصل کی، واضح رہے کہ 17 فروری سے ملک کے کئی علاقوں میں ایکس تک عوام کی رسائی بند ہے۔
پاکستان میں بدھ کو صارفین نے بغیر وی پی این کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) تک رسائی حاصل کی۔
واضح رہے کہ ایکس پر پاکستان میں ایک سال سے پابندی عائد ہے۔ عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کے بعد حکام نے 17 فروری سے ایکس کو بلاک کر دیا تھا۔
متعدد صارفین نے آج اس ایپ پر شیئر کیا کہ وہ وی پی این کے بغیر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔


Comments
Comments are closed.