BR100 Increased By (0.14%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.21%)
KSE30 Increased By (0.12%)
BAFL 60.61 Increased By ▲ 0.01 (0.02%)
BIPL 24.53 Increased By ▲ 0.04 (0.16%)
BOP 31.75 Decreased By ▼ -0.16 (-0.5%)
CNERGY 11.61 Increased By ▲ 0.26 (2.29%)
DFML 15.92 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
DGKC 210.00 Decreased By ▼ -3.51 (-1.64%)
FABL 96.51 Increased By ▲ 1.99 (2.11%)
FCCL 62.14 Decreased By ▼ -1.47 (-2.31%)
FFL 14.52 Increased By ▲ 0.51 (3.64%)
GGL 19.37 Decreased By ▼ -0.31 (-1.58%)
HBL 315.00 Increased By ▲ 3.59 (1.15%)
HUBC 209.00 Decreased By ▼ -0.90 (-0.43%)
HUMNL 8.64 Decreased By ▼ -0.33 (-3.68%)
KEL 6.14 Decreased By ▼ -0.07 (-1.13%)
LOTCHEM 25.29 Increased By ▲ 0.46 (1.85%)
MLCF 105.18 Decreased By ▼ -2.09 (-1.95%)
OGDC 318.15 Increased By ▲ 1.13 (0.36%)
PAEL 34.89 Increased By ▲ 0.14 (0.4%)
PIBTL 13.93 Increased By ▲ 0.06 (0.43%)
PIOC 273.98 Decreased By ▼ -4.37 (-1.57%)
PPL 225.69 Decreased By ▼ -2.21 (-0.97%)
PRL 80.20 Increased By ▲ 2.94 (3.81%)
SNGP 95.06 Increased By ▲ 1.10 (1.17%)
SSGC 24.72 Increased By ▲ 0.87 (3.65%)
TELE 7.45 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 13.17 Decreased By ▼ -0.76 (-5.46%)
TRG 54.62 Increased By ▲ 0.18 (0.33%)
UNITY 8.44 Decreased By ▼ -0.17 (-1.97%)
WTL 1.02 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

بھارتی میزائل حملے، ترکیہ کا پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

  • ترکیہ کے سفیر کی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، علاقائی سلامتی کے خدشات پر تفصیلی تبادلہ خیال
شائع اپ ڈیٹ

ترکیہ نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی بلا اشتعال خلاف ورزی اور بے گناہ جانوں کے المناک ضیاع کے تناظر میں پاکستان کے ساتھ اپنی بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بات ترکیہ کے سفیر نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کہی۔

 ۔
۔

دونوں فریقین نے علاقائی سلامتی کے خدشات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور قریبی تعاون کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے اندر 6 مقامات پر بھارتی میزائل حملوں میں 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوگئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میزائل بہاولپور، کوٹلی اور مظفر آباد سمیت مختلف مقامات پر داغے گئے۔

اس حملے کے بعد پاکستانی فوج نے بھارتی فضائیہ کے پانچ طیارے مار گرائے تھے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔

بھارت نے ثبوت پیش کیے بغیر اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا، تاہم اسلام آباد نے اس دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

اس کے بعد کے دنوں میں دونوں ممالک ہائی الرٹ کی حالت میں چلے گئے۔ پاکستان نے ممکنہ دراندازی کی پیش گوئی کرتے ہوئے سرحد پر اپنی فوجی موجودگی کو مضبوط کیا۔ دریں اثنا، بھارتی قیادت نے اپنی مسلح افواج کو آپریشنل آزادی دے دی، جس سے کشیدگی میں اضافے کا خدشہ مزید بڑھ گیا۔

نتائج پر قابو پانے کے لئے بیک چینل سفارتی کوششوں کے باوجود ، تناؤ زیادہ رہا۔

پاکستانی فوج نے کسی بھی جارحیت کا فوری جواب دینے کی وارننگ دی تھی جبکہ نئی دہلی نے اشارہ دیا تھا کہ وہ سرحد پار سے پیدا ہونے والے دہشت گردی کے خطرات پر کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچائے گا۔

Comments

Comments are closed.