بھارتی حکومتی ذرائع نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ بدھ کو مقبوضہ کشمیر میں تین لڑاکا طیارے گرکر تباہ ہو گئے۔
دوسری جانب پاکستانی فوج کے ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ پانچ بھارتی طیارے مار گرائے ہیں۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے اندر 6 مقامات پر بھارتی میزائل حملوں میں کم از کم 26 پاکستانی شہید اور 45 زخمی ہوگئے۔
جواب میں پاکستان نے پانچ بھارتی طیارے مار گرائے جن میں تین رافیل، ایک مگ 21 اور ایک ایس یو 30 شامل ہیں۔


Comments
Comments are closed.