BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
پاکستان

ٹیرف معاملہ: وزیراعظم کی امریکی وفد کو فائدہ مند حل تلاش کرنے کی یقین دہانی

محصولات کے تنازعے کا حل: وزیر اعظم نے امریکی تجارتی وفد کو فائدہ مند شرائط کی یقین دہانی کرائی
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کی رات ایک امریکی کاروباری وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا، اس موقع پروزیراعظم نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے ایک بہترین مقام کے طور پر پیش کرتے ہوئے واشنگٹن کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

امریکی چیمبر آف کامرس کے یو ایس-پاکستان بزنس کونسل کے ارکان کی میزبانی کرتے ہوئے، وزیر اعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان جاری محصولات کے مسائل کے حل کے لیے ”باہمی فائدے پر مبنی حل“ کا وعدہ کیا اور اس گروپ کے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ بزنس کونسل امریکہ-پاکستان اقتصادی تعلقات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، یہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے، شراکت داری کو مستحکم کرنے اور روابط کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

80 سے زائد امریکی کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں کام کر رہی ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کو سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور منافع بخش مقام قرار دیا۔

انہوں نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور معیشت میں کردار ادا کرنے پر امریکی فرموں کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان امریکی کپاس کے سب سے بڑے درآمد کنندگان میں سے ایک ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا تعلق امریکی حکومت اور کاروباری برادری کے ساتھ دہائیوں پر محیط ہے،ہم اس شراکت داری کو خاص طور پر آئی ٹی شعبے میں بڑھانا چاہتے ہیں اور اسے دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند بنانا چاہتے ہیں۔

معاہدے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے شہباز شریف نے حالیہ معاشی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے حالیہ فِچ کی درجہ بندی کی طرف اشارہ کیا جو سی سی سی پلس سے بی مائنس تک پہنچ گئی اور پاکستان کے اسٹیٹ بینک کے فیصلے کو بھی سراہا جس میں پالیسی کی شرح کو ایک فیصد کم کر کے 11 فیصد کر دیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ یہ مضبوط اشارے ہیں کہ ہم کاروبار کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے حکومت کے نئے ون ونڈو سسٹم کا ذکر کیا جو سرمایہ کاروں کے لیے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ذریعے فراہم کیا گیا ہے جو فوج کی حمایت سے چلنے والی سرمایہ کاری کی سہولت ہے اور یہ وعدہ کیا کہ بیوروکریسی کو کم کریں گے اور شفافیت کو بہتر بنائیں گے۔

امریکی چیمبر آف کامرس میں ایشیا کے سینئر نائب صدر چارلس فری مین، ایشیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے صدر ایسپرانزا گومز، ایبٹ کی ہینی ہینسر اور ایپل کی اسرا کونی سمیت دیگر نے پاکستان کی مارکیٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وفد کے ارکان نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے ایک پرکشش مقام ہے۔ ہم یہاں کے مواقع سے پوری طرح فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

پاکستان کے اعلیٰ وزرا اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے بھی اس اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.