عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 61 ڈالر کے بڑے اضافے سے 3377 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 6 ہزار 100 روپے کے بڑے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار 100 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 232 روپے کے نمایاں اضافے سے 3 لاکھ 5 ہزار 300 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 7800 روپے کے بھاری اضافے سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 57 روپے اضافے کے بعد 3 ہزار 482 روپے ہوگئی۔


Comments
Comments are closed.