اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پیر کو اوور نائٹ ریپو اور ریورس ریپو سہولتوں کے لیے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے کیونکہ پالیسی ریٹ 12 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد ہوگیا ہے۔
6 مئی 2025 سے نافذ ہونے والے نئے نرخوں کے مطابق اسٹیٹ بینک کا اوور نائٹ ریورس ریپو (سیلنگ) نرخ 12 فیصد ہوگا جو کہ پالیسی ریٹ سے 100 بیس پوائنٹس زیادہ ہے جب کہ اسٹیٹ بینک کا اوور نائٹ ریپو (فلور) نرخ 10 فیصد ہوگا جو کہ پالیسی ریٹ سے 100 بیس پوائنٹس کم ہے۔
اس کے مطابق شرح سود کوریڈور کیلئے فلور اور سیلنگ کی سطح 10 اور 12 فیصد سالانہ ہے۔ اسٹیٹ بینک اس بات کو یقینی بنائے گا کہ منی مارکیٹ کی اوور نائٹ شرح پالیسی ریٹ (ہدف شرح) کے قریب رہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025


Comments
Comments are closed.