BR100 Increased By (0.29%)
BR30 Decreased By (-0.04%)
KSE100 Increased By (0.33%)
KSE30 Increased By (0.34%)
BAFL 60.85 Increased By ▲ 0.25 (0.41%)
BIPL 24.45 Decreased By ▼ -0.04 (-0.16%)
BOP 31.77 Decreased By ▼ -0.14 (-0.44%)
CNERGY 11.67 Increased By ▲ 0.32 (2.82%)
DFML 15.90 Decreased By ▼ -0.13 (-0.81%)
DGKC 210.60 Decreased By ▼ -2.91 (-1.36%)
FABL 96.52 Increased By ▲ 2.00 (2.12%)
FCCL 62.30 Decreased By ▼ -1.31 (-2.06%)
FFL 14.57 Increased By ▲ 0.56 (4%)
GGL 19.48 Decreased By ▼ -0.20 (-1.02%)
HBL 316.11 Increased By ▲ 4.70 (1.51%)
HUBC 209.43 Decreased By ▼ -0.47 (-0.22%)
HUMNL 8.63 Decreased By ▼ -0.34 (-3.79%)
KEL 6.15 Decreased By ▼ -0.06 (-0.97%)
LOTCHEM 25.25 Increased By ▲ 0.42 (1.69%)
MLCF 105.50 Decreased By ▼ -1.77 (-1.65%)
OGDC 318.50 Increased By ▲ 1.48 (0.47%)
PAEL 34.95 Increased By ▲ 0.20 (0.58%)
PIBTL 13.92 Increased By ▲ 0.05 (0.36%)
PIOC 274.85 Decreased By ▼ -3.50 (-1.26%)
PPL 225.75 Decreased By ▼ -2.15 (-0.94%)
PRL 80.55 Increased By ▲ 3.29 (4.26%)
SNGP 95.00 Increased By ▲ 1.04 (1.11%)
SSGC 24.62 Increased By ▲ 0.77 (3.23%)
TELE 7.43 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
TPLP 13.20 Decreased By ▼ -0.73 (-5.24%)
TRG 54.90 Increased By ▲ 0.46 (0.84%)
UNITY 8.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.9%)
WTL 1.03 Increased By ▲ 0.01 (0.98%)
پاکستان

بھارت کے ساتھ کشیدگی کا تسلسل پاکستان کی معاشی بحالی کو نقصان پہنچا سکتا ہے، موڈیز کا انتباہ

  • بھارت کے ساتھ مسلسل کشیدگی پاکستان کی بیرونی فنانسنگ تک رسائی کو متاثر کر سکتی ہے
شائع اپ ڈیٹ

موڈیز ریٹنگز ، جو پہلے موڈیز انویسٹرز سروس کے نام سے جانی جاتی تھی، نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی میں مسلسل اضافہ پاکستان کی معاشی ترقی کو متاثر کر سکتا ہے اور اسلام آباد کی جاری مالی اصلاحات کو نقصان پہنچا سکتا ہے، جس سے میکرو اکنامک استحکام حاصل کرنے کی کوششیں ناکام ہوسکتی ہیں۔

موڈیز نے پیر کے روز جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے، معیشت بتدریج بحال ہو رہی ہے، مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، جو آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔

تاہم، رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ اگر بھارت کے ساتھ کشیدگی میں مستقل اضافہ ہوتا ہے تو اس سے پاکستان کی بیرونی مالیاتی رسائی متاثر ہو سکتی ہے اور اس کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بڑھ سکتا ہے، جو آئندہ چند برسوں میں بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے پہلے ہی ناکافی ہیں۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

موڈیز کے مطابق اس حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے سفارتی تعلقات بگڑ گئے ہیں۔ بھارت نے 1960 کا سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا ہے، جو پاکستان کو پانی کی فراہمی پر شدید اثر ڈال سکتا ہے۔ جواب میں پاکستان نے 1972 کا شملہ معاہدہ معطل کر دیا ہے، دو طرفہ تجارت بند کر دی ہے اور اپنی فضائی حدود بھارتی پروازوں کے لیے بند کر دی ہے۔

دوسری طرف، بھارت کی معاشی حالت نسبتاً مستحکم بتائی گئی ہے، جو اب بھی بلند لیکن بتدریج کم ہوتی ہوئی ترقی، مضبوط عوامی سرمایہ کاری اور صحت مند نجی کھپت کے باعث بہتر ہے۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ اگر مقامی سطح پر کشیدگی میں مستقل اضافہ بھی ہو جائے، تب بھی بھارت کی معاشی سرگرمیوں پر بڑے پیمانے پر اثر نہیں پڑے گا کیونکہ پاکستان کے ساتھ اس کی تجارتی وابستگی بہت کم (2024 میں بھارت کی کل برآمدات کا 0.5 فیصد سے بھی کم) ہے۔

البتہ دفاعی اخراجات میں اضافہ بھارت کی مالی طاقت کو کمزور کر سکتا ہے اور اس کی مالیاتی اصلاحات کی رفتار سست کر سکتا ہے۔

موڈیز نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان وقتاً فوقتاً کشیدگی پیدا ہوتی رہی ہے اور مستقبل میں بھی ہوتی رہے گی، لیکن ان سے مکمل جنگ یا وسیع پیمانے پر فوجی تصادم کی توقع نہیں کی جا رہی ہے۔

Comments

Comments are closed.