BR100 Increased By (0.29%)
BR30 Decreased By (-0.04%)
KSE100 Increased By (0.33%)
KSE30 Increased By (0.34%)
BAFL 60.85 Increased By ▲ 0.25 (0.41%)
BIPL 24.45 Decreased By ▼ -0.04 (-0.16%)
BOP 31.77 Decreased By ▼ -0.14 (-0.44%)
CNERGY 11.67 Increased By ▲ 0.32 (2.82%)
DFML 15.90 Decreased By ▼ -0.13 (-0.81%)
DGKC 210.60 Decreased By ▼ -2.91 (-1.36%)
FABL 96.52 Increased By ▲ 2.00 (2.12%)
FCCL 62.30 Decreased By ▼ -1.31 (-2.06%)
FFL 14.57 Increased By ▲ 0.56 (4%)
GGL 19.48 Decreased By ▼ -0.20 (-1.02%)
HBL 316.11 Increased By ▲ 4.70 (1.51%)
HUBC 209.43 Decreased By ▼ -0.47 (-0.22%)
HUMNL 8.63 Decreased By ▼ -0.34 (-3.79%)
KEL 6.15 Decreased By ▼ -0.06 (-0.97%)
LOTCHEM 25.25 Increased By ▲ 0.42 (1.69%)
MLCF 105.50 Decreased By ▼ -1.77 (-1.65%)
OGDC 318.50 Increased By ▲ 1.48 (0.47%)
PAEL 34.95 Increased By ▲ 0.20 (0.58%)
PIBTL 13.92 Increased By ▲ 0.05 (0.36%)
PIOC 274.85 Decreased By ▼ -3.50 (-1.26%)
PPL 225.75 Decreased By ▼ -2.15 (-0.94%)
PRL 80.55 Increased By ▲ 3.29 (4.26%)
SNGP 95.00 Increased By ▲ 1.04 (1.11%)
SSGC 24.62 Increased By ▲ 0.77 (3.23%)
TELE 7.43 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
TPLP 13.20 Decreased By ▼ -0.73 (-5.24%)
TRG 54.90 Increased By ▲ 0.46 (0.84%)
UNITY 8.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.9%)
WTL 1.03 Increased By ▲ 0.01 (0.98%)
پاکستان

پاکستان اور چین کا پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • صدر آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ کی ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور چین نے پیر کے روز پہلگام واقعے کے بعد اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

صدرِ مملکت کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران صدر زرداری نے بھارتی حکومت کی حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے اقدامات علاقائی امن و استحکام کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ، صدر زرداری نے مشکل وقتوں میں پاکستان کی مسلسل حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ چینی سفیر نے چین اور پاکستان کے درمیان دیرینہ اور آزمودہ دوستی کی توثیق کرتے ہوئے اس تعلق کو ”آئرن برادر“ کا رشتہ قرار دیا جو ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیتے آئے ہیں۔

انہوں نے پاکستان کے نقطہ نظر کو شیئر کرنے پر صدر کا شکریہ ادا کیا، اور اس بات پر زور دیا کہ چین ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرے گا تاکہ دونوں ممالک کا مشترکہ ہدف — جنوبی ایشیا میں امن و استحکام — حاصل ہو سکے۔

گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران، سفیر زائی ڈونگ نے مقبوضہ کشمیر میں حملے کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف اور حقائق کو تفصیل سے پیش کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا تاکہ خطے میں طویل مدتی امن حاصل کیا جا سکے۔

Comments

Comments are closed.