BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
کاروبار اور معیشت

اسٹاک ایکسچینج : 100 انڈیکس میں انٹرا ڈے خسارے کی بحالی، کاروبار کا اختتام مستحکم رہا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان ریا، بینج مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک...
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس پیر کو انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کے نقصان سے بحالی کے بعد مستحکم بند ہوا۔

کے ایس ای 100 میں پہلے نصف حصے میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا اور یہ انٹرا ڈے کی کم ترین سطح 113,077.67 پوائنٹس تک گرگیا جو گزشتہ بندش کے مقابلے میں 1,000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہے۔

تاہم انڈیکس آخری گھنٹوں میں کچھ خریداری کے ذریعے اپنے زیادہ تر نقصانات کو بحال کرنے میں کامیاب رہا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک 100 انڈیکس 11.70 پوائنٹس یا 0.01 فیصد کی معمولی کمی کے ساتھ 114,102.24 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی پوسٹ مارکیٹ رپورٹ کے مطابق بحالی میں زیادہ تر ایف ایف سی، ڈی جی کے سی، ایف سی سی ایل، پی او آئی سی اور ایم ایل سی ایف جیسے اہم حصص نے مدد کی، جس نے مجموعی طور پر انڈیکس میں تقریبا 276 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ائر چیف مارشل وی آر چودھری کے درمیان اتوار کو 40 منٹ تک جاری رہنے والی اہم ملاقات کے بعد میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی فضائی حملے متوقع ہیں۔

یہ ملاقات حالیہ پہلگام حملے کے تناظر میں ہوئی، جو مقبوضہ کشمیر میں پیش آیا تھا۔

سرمایہ کار بھی پالیسی ریٹ پر مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے فیصلے کا انتظار کر رہے تھے۔ بعد ازاں مرکزی بینک نے اپنے بیان میں کلیدی پالیسی ریٹ میں 100 بی پی ایس کی کمی کا اعلان کیا تاکہ اسے 11 فیصد تک لے جایا جاسکے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی جیو پولیٹیکل کشیدگی کے باعث پی ایس ایکس غیر مستحکم رہا۔ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ہفتہ وار بنیادوں پر 1,355.41 پوائنٹس یا 1.2 فیصد کی کمی سے 114,114 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر پیر کو بھارتی اسٹاک مارکیٹ مستحکم رہی، جس کی حمایت عالمی تجارتی کشیدگی میں کمی، غیر ملکی سرمایہ کاری کے مستقل بہاؤ اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی نے کی، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

صبح 10:03 بجے (بھارتی وقت کے مطابق) نفٹی 50 انڈیکس 0.59 فیصد اضافے کے ساتھ 24,487.14 پوائنٹس پر جبکہ بی ایس ای سینسیکس 0.54 فیصد اضافے کے ساتھ 80,936.4 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

بینچ مارک انڈیکس نے جمعہ کو 2025 میں اب تک کی طویل ترین ہفتہ وار تیزی کی لہر ریکارڈ کی، جس کی وجہ بھارت اور امریکا کے درمیان ممکنہ تجارتی معاہدے کے حوالے سے نئی امیدوں کا پیدا ہونا تھا۔

غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں نے جمعہ کو مسلسل 12ویں سیشن میں بھارتی حصص خریدے جو کہ گزشتہ دو سال میں ان کی سب سے طویل یومیہ خریداری کی لہر ہے۔

تاہم دو تجزیہ کاروں کے مطابق اب تک مارچ کی سہ ماہی میں کمپنیوں کے قدرے ماند نتائج اور جغرافیائی کشیدگی کے باعث انڈیکس میں اضافے کی رفتار محدود رہی ہے۔

آل شیئر انڈیکس کا حجم گزشتہ بند کے 372.36 ملین سے بڑھ کر 399.54 ملین ہو گیا۔

تاہم حصص کی قیمت گزشتہ سیشن کے 23.28 ارب روپے سے گھٹ کر 19.85 ارب روپے رہ گئی۔

پاور سیمنٹ 41.34 ملین شیئرز کے ساتھ سب سے آگے رہی، اس کے بعد ورلڈ کال ٹیلی کام 23.85 ملین شیئرز کے دوسرے اور میپل لیف 23.57 ملین شیئرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

پیر کو 452 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 240 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 155 میں کمی جبکہ 57 میں استحکام رہا۔

 ۔
۔

Comments

Comments are closed.