BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ ایشیا اور بحرالکاہل میں خوراک اور غذائی تحفظ کے لیے اپنی مالی امداد کو 2030 تک بڑھا کر 40 ارب ڈالر کر دے گا، جو کہ پہلے سے وعدہ کیے گئے 14 ارب ڈالر سے کہیں زیادہ ہے۔

بینک کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق یہ فیصلہ میلان میں منعقدہ آٹھویں سالانہ اے ڈی بی اجلاس کے دوران کیا گیا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی بی کے صدر مساتو کانڈا نے کہا کہ اس میں شامل اضافی 26 ارب ڈالر کا مقصد خطے کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجز جیسے کہ ماحولیاتی تبدیلی، قدرتی وسائل کی بربادی اور خوراک کی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر معمولی قحط، سیلاب، شدید گرمی، قدرتی وسائل کی تباہی زرعی پیداوار کو متاثر کر رہی ہے اور ساتھ ہی خوراک کے تحفظ اور دیہی علاقوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

اس فنڈنگ سے فارمنگ اور پروسیسنگ سے لے کر تقسیم اور کھپت تک پوری فوڈ ویلیو چین میں ایک جامع پروگرام کو مدد ملے گی۔

اس پروگرام کا مقصد متنوع اور غذائیت سے بھرپور خوراک پیدا کرنا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا، ماحولیاتی اثرات کو کم کرنا اور زرعی سپلائی چین کو مضبوط بنانا ہے۔

نئے اعلان کردہ 26 ارب ڈالر میں سے 18.5 ارب ڈالر براہ راست ایشیائی ترقیاتی بینک کی مدد سے حکومتوں کو دیے جائیں گے جبکہ 7.5 ارب ڈالر نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے لیے جمع کیے جائیں گے۔

مساتو کانڈا نے مزید کہا کہ یہ اضافی امداد ممالک کو بھوک مٹانے، خوراک کے معیار کو بہتر بنانے اور قدرتی ماحول کے تحفظ میں مدد دے گی۔

اس توسیع شدہ امداد سے ممالک کو بھوک کو کم کرنے، خوراک کو بہتر بنانے اور قدرتی ماحول کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کو توقع ہے کہ 2030 تک 40 ارب ڈالر ز میں سے 27 فیصد سے زائد حصہ نجی شعبے کا ہوگا۔

دنیا کی نصف سے زیادہ غذائی قلت کا شکار آبادی ترقی پذیر ایشیا میں رہتی ہے، جہاں خوراک کے نظام کا 70 فیصد پانی کا استعمال، 50 فیصد قابل رہائش زمین اور 80 فیصد حیاتیاتی تنوع کا نقصان ہوتا ہے۔ اس خطے کے غذائی نظام میں بھی تقریبا 40 فیصد افرادی قوت کام کرتی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا یہ اقدام ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، مٹی کی زرخیزی میں بہتری اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں بھی مدد دے گا تاکہ پیداواری صلاحیت اور موسمیاتی مزاحمت کو بڑھایا جا سکے۔

عالمی ماحولیاتی سہولت اور دیگر شراکت داروں کی حمایت سے بینک 150 ملین ڈالر کا نیچرل کیپٹل فنڈ شروع کر رہا ہے تاکہ قدرتی ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے زرعی خوراک کے منصوبوں کی حمایت کی جا سکے۔

1966ء میں قائم ہونے والا ایشیائی ترقیاتی بینک ایک کثیر الجہتی ترقیاتی ادارہ ہے جس کے 69 رکن ممالک ہیں جن میں سے 50 کا تعلق ایشیا بحرالکاہل خطے سے ہے۔

Comments

Comments are closed.