BR100 Increased By (0.39%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Increased By (0.37%)
KSE30 Increased By (0.34%)
BAFL 60.85 Increased By ▲ 0.25 (0.41%)
BIPL 24.45 Decreased By ▼ -0.04 (-0.16%)
BOP 31.78 Decreased By ▼ -0.13 (-0.41%)
CNERGY 11.68 Increased By ▲ 0.33 (2.91%)
DFML 15.89 Decreased By ▼ -0.14 (-0.87%)
DGKC 210.70 Decreased By ▼ -2.81 (-1.32%)
FABL 96.49 Increased By ▲ 1.97 (2.08%)
FCCL 62.40 Decreased By ▼ -1.21 (-1.9%)
FFL 14.55 Increased By ▲ 0.54 (3.85%)
GGL 19.40 Decreased By ▼ -0.28 (-1.42%)
HBL 316.98 Increased By ▲ 5.57 (1.79%)
HUBC 209.50 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 8.67 Decreased By ▼ -0.30 (-3.34%)
KEL 6.14 Decreased By ▼ -0.07 (-1.13%)
LOTCHEM 25.25 Increased By ▲ 0.42 (1.69%)
MLCF 105.51 Decreased By ▼ -1.76 (-1.64%)
OGDC 319.00 Increased By ▲ 1.98 (0.62%)
PAEL 34.99 Increased By ▲ 0.24 (0.69%)
PIBTL 13.92 Increased By ▲ 0.05 (0.36%)
PIOC 274.25 Decreased By ▼ -4.10 (-1.47%)
PPL 226.87 Decreased By ▼ -1.03 (-0.45%)
PRL 80.60 Increased By ▲ 3.34 (4.32%)
SNGP 95.06 Increased By ▲ 1.10 (1.17%)
SSGC 24.65 Increased By ▲ 0.80 (3.35%)
TELE 7.45 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 13.19 Decreased By ▼ -0.74 (-5.31%)
TRG 54.95 Increased By ▲ 0.51 (0.94%)
UNITY 8.38 Decreased By ▼ -0.23 (-2.67%)
WTL 1.04 Increased By ▲ 0.02 (1.96%)

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت کا حامل ایک پر امن ملک ہے جو علاقائی اور عالمی امن کے لئے اپنے عزم کو برقرار رکھے گا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت رکھنے والا ملک بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے۔

مراد علی شاہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگانے پر شدید تنقید کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی ذمہ دار ملک کو جوہری جنگ کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہئے، انہوں نے اس طرح کے بیانات کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام ڈرامے کے بعد پاکستان نے شفاف تحقیقات کی پیشکش کی اور اب بھارت اپنے ہی جال میں پھنس گیا ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس اب کوئی راستہ نہیں بچا، وہ اپنی عزت بچانے کیلئے کوئی بھی راستہ تلاش کرنے میں ناکام رہا اور اس کا پروپیگنڈا ناکام ہو گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نائب وزیراعظم نے عالمی برادری کے سامنے پاکستان کا موقف موثر انداز میں پیش کیا ہے۔

انہوں نے بھارت کو واضح اور ٹھوس جواب دینے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ماضی میں بھی ایسے ہتھکنڈے اپنائے ہیں لیکن اس بار اس کی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔

سندھ طاس معاہدے پر بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارت یکطرفہ طور پر معاہدہ معطل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو اسے جنگی کارروائی تصور کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بین الصوبائی آبی تنازعات کے حل میں بلاول بھٹو زرداری کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کی کاوشوں کی بدولت صوبوں کے درمیان پانی سے متعلق معاملات اب حل ہوگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے پاکستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں لیکن ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا بھی جانتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، جب بھی ملک کو کسی بحران کا سامنا کرنا پڑا تو عوام ہمیشہ ثابت قدم رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے قومی یکجہتی کے اظہار کی توقع ہے۔

Comments

Comments are closed.