BR100 Increased By (0.39%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Increased By (0.37%)
KSE30 Increased By (0.34%)
BAFL 60.85 Increased By ▲ 0.25 (0.41%)
BIPL 24.45 Decreased By ▼ -0.04 (-0.16%)
BOP 31.79 Decreased By ▼ -0.12 (-0.38%)
CNERGY 11.68 Increased By ▲ 0.33 (2.91%)
DFML 15.89 Decreased By ▼ -0.14 (-0.87%)
DGKC 210.70 Decreased By ▼ -2.81 (-1.32%)
FABL 96.60 Increased By ▲ 2.08 (2.2%)
FCCL 62.40 Decreased By ▼ -1.21 (-1.9%)
FFL 14.58 Increased By ▲ 0.57 (4.07%)
GGL 19.40 Decreased By ▼ -0.28 (-1.42%)
HBL 316.50 Increased By ▲ 5.09 (1.63%)
HUBC 209.40 Decreased By ▼ -0.50 (-0.24%)
HUMNL 8.67 Decreased By ▼ -0.30 (-3.34%)
KEL 6.15 Decreased By ▼ -0.06 (-0.97%)
LOTCHEM 25.25 Increased By ▲ 0.42 (1.69%)
MLCF 105.55 Decreased By ▼ -1.72 (-1.6%)
OGDC 319.18 Increased By ▲ 2.16 (0.68%)
PAEL 35.00 Increased By ▲ 0.25 (0.72%)
PIBTL 13.90 Increased By ▲ 0.03 (0.22%)
PIOC 274.25 Decreased By ▼ -4.10 (-1.47%)
PPL 226.55 Decreased By ▼ -1.35 (-0.59%)
PRL 80.45 Increased By ▲ 3.19 (4.13%)
SNGP 95.06 Increased By ▲ 1.10 (1.17%)
SSGC 24.66 Increased By ▲ 0.81 (3.4%)
TELE 7.44 Increased By ▲ 0.15 (2.06%)
TPLP 13.19 Decreased By ▼ -0.74 (-5.31%)
TRG 54.80 Increased By ▲ 0.36 (0.66%)
UNITY 8.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.44%)
WTL 1.04 Increased By ▲ 0.02 (1.96%)
پاکستان

غزہ مذاکرات، اسرائیل کا قطر پر دونوں طرف کھیلنے کا الزام

  • قطر نے اسرائیلی الزامات کو ’اشتعال انگیز‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا
شائع اپ ڈیٹ

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے ہفتہ کے روز قطر پر زور دیا کہ وہ دوہرا معیار ترک کرے اور فیصلہ کرے کہ وہ تہذیب کے ساتھ ہے یا حماس کے ساتھ۔ یہ بیان اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ بندی مذاکرات کے تناظر میں دیا گیا۔

قطر نے ان بیانات کو ”اشتعال انگیز“ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

اگرچہ مصر اور قطر ثالثی کے ذریعے جنگ بندی کی بحالی کی کوششیں کر رہے ہیں، لیکن اسرائیل اور حماس دونوں ہی اپنے بنیادی مطالبات سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ نظر نہیں آ رہے، اور ہر فریق دوسرے کو مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرا رہا ہے۔

اسرائیل چاہتا ہے کہ غزہ میں موجود 59 یرغمالیوں کی واپسی ہو، اور حماس مکمل طور پر غیر مسلح ہو کر غزہ کے مستقبل میں کسی بھی حکومتی کردار سے باہر رہے — جسے حماس مسترد کرتی ہے۔

حماس کا مطالبہ ہے کہ کسی بھی معاہدے سے قبل جنگ کا مستقل خاتمہ اور اسرائیلی افواج کا انخلاء ہو۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اتوار کی صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ریاستِ قطر اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے اشتعال انگیز بیانات کو یکسر مسترد کرتی ہے جو سیاسی اور اخلاقی ذمہ داری کے بنیادی اصولوں کے مطابق نہیں ہیں۔

ماجد الانصاری نے ”تہذیب“ کے دفاع کے اسرائیلی بیانیے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ان تاریخی حکومتوں سے تشبیہ دی جو جھوٹے بیانیے کے ذریعے عام شہریوں کے خلاف جرائم کا جواز فراہم کرتی تھیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا 138 یرغمالیوں کی رہائی عسکری کارروائی سے ممکن ہوئی یا ان ہی ثالثی کوششوں سے، جنہیں اب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے غزہ کی ابتر انسانی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں سانس گھونٹنے والی ناکہ بندی، منظم فاقہ کشی، ادویات و پناہ کی عدم دستیابی، اور انسانی امداد کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

جمعہ کے روز اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ میں فوجی کارروائی کے دائرہ کار کو بڑھانے کے منصوبے کی منظوری دی، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

یہ جنگ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے ایک مہلک حملے کے بعد شروع ہوئی، جس میں جنوبی اسرائیل میں 1,200 افراد ہلاک ہوئے اور 251 کو یرغمال بنا لیا گیا۔

اب تک 50,000 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جب کہ غزہ مکمل طور پر تباہی کا شکار ہے۔ امدادی ادارے خبردار کر چکے ہیں کہ اسرائیلی ناکہ بندی ایک انسانی المیے کو جنم دے سکتی ہے۔

Comments

Comments are closed.