سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں تین مختلف کارروائیوں میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا۔
ملٹری میڈیا ونگ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑمیں خوارج (دہشت گردوں) کی موجودگی کی اطلاعات پر ایک انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران مؤثر طریقے سے خوارج کے مقام کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین خوارج، جن میں اہم دہشت گرد خوارج فرید اللہ بھی شامل تھا، جہنم واصل کر دیے گئے۔
ایک اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن شمالی وزیرستان کے ضلع دوسالی میں کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے دو خوارج کو ہلاک کردیا۔
مہمند ضلع میں ہونے والے تیسرے مقابلے میں سیکورٹی فورسز نے خارجی کے ایک ٹھکانے کا کامیابی سے سراغ لگایا اور دو خوارج کو گرفتار کر لیا جن میں ایچ وی ٹی خوارج لال امیر عرف ابراہیم سمیت دو خوارج کو گرفتار کیا۔
تیسرے مقابلے میں جو مہمند ضلع میں ہوا، سیکیورٹی فورسز نے ایک خوارج کے چھپنے کی جگہ کا کامیابی سے پتہ لگایا اور دو خوارج کو گرفتار کر لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔


Comments
Comments are closed.