BR100 Increased By (0.43%)
BR30 Increased By (0.09%)
KSE100 Increased By (0.5%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 60.85 Increased By ▲ 0.25 (0.41%)
BIPL 24.45 Decreased By ▼ -0.04 (-0.16%)
BOP 31.85 Decreased By ▼ -0.06 (-0.19%)
CNERGY 11.88 Increased By ▲ 0.53 (4.67%)
DFML 15.87 Decreased By ▼ -0.16 (-1%)
DGKC 210.61 Decreased By ▼ -2.90 (-1.36%)
FABL 96.38 Increased By ▲ 1.86 (1.97%)
FCCL 62.30 Decreased By ▼ -1.31 (-2.06%)
FFL 14.60 Increased By ▲ 0.59 (4.21%)
GGL 19.49 Decreased By ▼ -0.19 (-0.97%)
HBL 316.25 Increased By ▲ 4.84 (1.55%)
HUBC 209.85 Decreased By ▼ -0.05 (-0.02%)
HUMNL 8.65 Decreased By ▼ -0.32 (-3.57%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.22 Increased By ▲ 0.39 (1.57%)
MLCF 105.55 Decreased By ▼ -1.72 (-1.6%)
OGDC 318.64 Increased By ▲ 1.62 (0.51%)
PAEL 35.03 Increased By ▲ 0.28 (0.81%)
PIBTL 13.97 Increased By ▲ 0.10 (0.72%)
PIOC 275.69 Decreased By ▼ -2.66 (-0.96%)
PPL 226.50 Decreased By ▼ -1.40 (-0.61%)
PRL 82.13 Increased By ▲ 4.87 (6.3%)
SNGP 95.16 Increased By ▲ 1.20 (1.28%)
SSGC 24.68 Increased By ▲ 0.83 (3.48%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.26 (3.57%)
TPLP 13.18 Decreased By ▼ -0.75 (-5.38%)
TRG 54.90 Increased By ▲ 0.46 (0.84%)
UNITY 8.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.44%)
WTL 1.03 Increased By ▲ 0.01 (0.98%)
پاکستان

عسکری قیادت کا جنگ مسلط کرنے کی بھارتی کوششوں کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم

پاک فوج نے جمعہ کے روز جنگ شروع کرنے کی کسی بھی بھارتی کوشش کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے...
شائع اپ ڈیٹ

پاک فوج نے جمعے کے روز جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی بھارتی کوشش کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی امنگوں کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔

یہ بات چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس (سی سی سی) کے اجلاس کے دوران کہی گئی ہے۔

خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس حالیہ پہلگام حملے، جس میں 26 سیاح ہلاک ہوئے، کے بعد بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات کے تناظر میں طلب کیا گیا تھا۔

بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے جبکہ اسلام آباد نے اسے مسترد کرتے ہوئے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

فورم نے کسی بھی قسم کی جارحیت یا مہم جوئی کے خلاف ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج کی غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت، بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے وطن کے دفاع میں پاکستانی عوام کے ساتھ ان کے اتحاد کو اجاگر کیا۔

جنرل عاصم منیر نے تمام اسٹریٹجک اور ٹیکٹیکل محاذوں پر چوکس رہنے اور فعال تیاریوں کی ضرورت پر بھی زور دیا کیونکہ خطہ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور پیچیدہ سیکیورٹی چیلنجز سے نبرد آزما ہے۔

بھارتی حکام کی جانب سے متعدد اشتعال انگیز بیانات اور نقل و حرکت کے بعد لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ممکنہ کشیدگی کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر فوج کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

اگرچہ پاکستان تزویراتی تحمل کا رویہ رکھتا ہے لیکن فوج کی قیادت نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

بیان میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام کی امنگوں اور خواہشات کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔

فورم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کی ترقی کی راہ پر گامزن گاڑی دہشت گردی، جبر یا جارحیت سے پٹری سے نہیں اترے گی، خواہ وہ براہ راست ہو یا پراکسی ( درپردہ عناصر) کے ذریعے ہو۔ بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے عدم استحکام پیدا کرنے کی کسی بھی دانستہ کوشش کا عزم اور حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی تمام افواج کی آپریشنل تیاریوں، ڈیٹرنس پوزیشن اور حوصلے پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے قوم کا دفاع کرنے کی صلاحیت کا اعادہ کیا۔

Comments

Comments are closed.