BR100 Increased By (0.43%)
BR30 Increased By (0.09%)
KSE100 Increased By (0.5%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 60.85 Increased By ▲ 0.25 (0.41%)
BIPL 24.45 Decreased By ▼ -0.04 (-0.16%)
BOP 31.82 Decreased By ▼ -0.09 (-0.28%)
CNERGY 11.91 Increased By ▲ 0.56 (4.93%)
DFML 15.87 Decreased By ▼ -0.16 (-1%)
DGKC 210.74 Decreased By ▼ -2.77 (-1.3%)
FABL 96.38 Increased By ▲ 1.86 (1.97%)
FCCL 62.38 Decreased By ▼ -1.23 (-1.93%)
FFL 14.60 Increased By ▲ 0.59 (4.21%)
GGL 19.49 Decreased By ▼ -0.19 (-0.97%)
HBL 316.89 Increased By ▲ 5.48 (1.76%)
HUBC 209.85 Decreased By ▼ -0.05 (-0.02%)
HUMNL 8.65 Decreased By ▼ -0.32 (-3.57%)
KEL 6.17 Decreased By ▼ -0.04 (-0.64%)
LOTCHEM 25.23 Increased By ▲ 0.40 (1.61%)
MLCF 105.55 Decreased By ▼ -1.72 (-1.6%)
OGDC 318.67 Increased By ▲ 1.65 (0.52%)
PAEL 35.04 Increased By ▲ 0.29 (0.83%)
PIBTL 13.97 Increased By ▲ 0.10 (0.72%)
PIOC 275.69 Decreased By ▼ -2.66 (-0.96%)
PPL 226.50 Decreased By ▼ -1.40 (-0.61%)
PRL 82.35 Increased By ▲ 5.09 (6.59%)
SNGP 95.25 Increased By ▲ 1.29 (1.37%)
SSGC 24.65 Increased By ▲ 0.80 (3.35%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.26 (3.57%)
TPLP 13.20 Decreased By ▼ -0.73 (-5.24%)
TRG 54.95 Increased By ▲ 0.51 (0.94%)
UNITY 8.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.44%)
WTL 1.03 Increased By ▲ 0.01 (0.98%)
پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کی دوست ممالک سے کشیدگی میں کمی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالنے کی اپیل

  • وزیر اعظم سے سعودی، اماراتی اور کویتی سفرا کی ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جمعے کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے دوست ممالک، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت، پر زور دیا ہے کہ وہ تناؤ میں کمی اور حالات معمول پر لانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔

بیان کے مطابق وزیر اعظم سے سعودی، اماراتی اور کویتی سفراء نے ملاقات کی جس میں انہوں نے تینوں ممالک کے سفیروں کو جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت، خاص طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات میں جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے سعودی عرب سمیت برادر ممالک پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کم کرنے اور اسے کم کرنے کے لئے ہندوستان پر دباؤ ڈالیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا کی حالیہ پیش رفت پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان نے برسوں سے انسداد دہشت گردی کی سرگرمیوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں، یہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی سلامتی کیلئے ہے۔

انہوں نے پہلگام واقعے میں پاکستان کو بلا ثبوت ملوث کرنے کے بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کردیا اور واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات اور کویت کے سفیروں سے ملاقاتوں میں بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم کے دفتر کے مطابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت کی مکمل توجہ گزشتہ پندرہ ماہ میں مشکل سے حاصل کی گئی معاشی کامیابیوں کو مستحکم کرنے پر مرکوز ہے جس میں سعودی عرب سمیت دوست ممالک کی حمایت بھی شامل ہے، ایسے میں یہ سوچنا بھی ممکن نہیں کہ پاکستان کسی غیر ذمہ دارانہ اقدام کے ذریعے اپنی ان کامیابیوں کو خطرے میں ڈالے یا ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ سے ہٹائے۔

جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھ گئی تھی جب گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 26 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے تھے۔ بھارت اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرتا ہے جبکہ اسلام آباد اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتا ہے۔

حملہ پہلگام علاقے میں ایک سرسبز مقام پر ہوا تھا اور مرنے والوں میں 25 بھارتی اور ایک نیپالی شہری شامل تھے۔

اس واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی دہلی نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کردیا اور اسلام آباد نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کردی۔

Comments

Comments are closed.