BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی

انٹر بینک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کا اضافہ...
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 9 پیسے کم ہونے کے بعد روپیہ 281 روپے 6 پیسے پر بند ہوا۔

بین الاقوامی سطح پر امریکی ڈالر مسلسل تیسرے ہفتے اضافے کی جانب گامزن ہے، کیونکہ واشنگٹن کی اپنے چند تجارتی شراکت داروں کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کے اشارے اور توقعات سے بہتر معاشی اعدادوشمار نے دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں سرمایہ کاری سے متعلق خدشات کو کم کردیا ہے۔

ڈالر امریکی ٹریژریز اور شیئرز نے گزشتہ ماہ کی شدید گراوٹ سے بحالی حاصل کی ہے، جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر یقینی تجارتی پالیسیوں نے کساد بازاری کے خدشات کو ہوا دی اور امریکی اثاثوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متزلزل کردیا ۔

وال اسٹریٹ میں راتوں رات تیزی دیکھنے میں آئی جس کی وجہ مثبت ٹیکنالوجی کمپنیوں کے منافع جات اور توقعات سے کچھ بہتر صنعتی پیداوار کی رپورٹ تھی اگرچہ رپورٹ نے یہ بھی ظاہر کیا کہ گزشتہ ماہ فیکٹریوں کی سرگرمیوں میں مزید کمی واقع ہوئی۔

اب توجہ دن کے اواخر میں جاری ہونے والے نان فارم پے رولز کے اعداد و شمار پر مرکوز ہے۔

ڈالر انڈیکس ایشیائی مارکیٹ میں ابتدائی کاروبار کے دوران قدرے مستحکم رہا، اور تعطیلات کے باعث نسبتاً ہلکی تجارتی سرگرمیوں کے دوران ہفتہ وار بنیاد پر 0.5 فیصد اضافے کی طرف گامزن ہے۔ امریکی ڈالر 145.53 ین پر ٹریڈ کررہا تھا جو جمعرات کو حاصل کی گئی 3 ہفتوں کی بلند ترین سطح سے کچھ ہی نیچے تھا۔

Comments

Comments are closed.