BR100 Increased By (0.67%)
BR30 Increased By (0.57%)
KSE100 Increased By (0.73%)
KSE30 Increased By (0.62%)
BAFL 60.89 Increased By ▲ 0.29 (0.48%)
BIPL 24.49 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 31.87 Decreased By ▼ -0.04 (-0.13%)
CNERGY 11.85 Increased By ▲ 0.50 (4.41%)
DFML 15.87 Decreased By ▼ -0.16 (-1%)
DGKC 212.48 Decreased By ▼ -1.03 (-0.48%)
FABL 96.88 Increased By ▲ 2.36 (2.5%)
FCCL 62.71 Decreased By ▼ -0.90 (-1.41%)
FFL 14.64 Increased By ▲ 0.63 (4.5%)
GGL 19.49 Decreased By ▼ -0.19 (-0.97%)
HBL 316.75 Increased By ▲ 5.34 (1.71%)
HUBC 209.81 Decreased By ▼ -0.09 (-0.04%)
HUMNL 8.68 Decreased By ▼ -0.29 (-3.23%)
KEL 6.15 Decreased By ▼ -0.06 (-0.97%)
LOTCHEM 25.33 Increased By ▲ 0.50 (2.01%)
MLCF 106.80 Decreased By ▼ -0.47 (-0.44%)
OGDC 319.01 Increased By ▲ 1.99 (0.63%)
PAEL 35.11 Increased By ▲ 0.36 (1.04%)
PIBTL 13.98 Increased By ▲ 0.11 (0.79%)
PIOC 277.75 Decreased By ▼ -0.60 (-0.22%)
PPL 227.75 Decreased By ▼ -0.15 (-0.07%)
PRL 82.05 Increased By ▲ 4.79 (6.2%)
SNGP 95.29 Increased By ▲ 1.33 (1.42%)
SSGC 24.77 Increased By ▲ 0.92 (3.86%)
TELE 7.65 Increased By ▲ 0.36 (4.94%)
TPLP 13.23 Decreased By ▼ -0.70 (-5.03%)
TRG 54.95 Increased By ▲ 0.51 (0.94%)
UNITY 8.42 Decreased By ▼ -0.19 (-2.21%)
WTL 1.02 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

چین کا امن و استحکام کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعلان

شائع اپ ڈیٹ
China vows support to Pakistan for securing peace, stability

چین نے جمعرات کے روز اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرے گا اور یہ دونوں ممالک کی خواہش ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ بات چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ نے وزیرِاعظم شہباز شریف سے وزیرِاعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات کے دوران وزیرِاعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیرِاعظم لی چیانگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال میں چین کی مضبوط اور مستقل حمایت پر اظہار تشکر بھی کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور پہلگام واقعے کی قابل اعتماد، غیر جانبدار اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کرانے کی مخلصانہ پیشکش کی حمایت کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کا پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے کیوں کہ سندھ طاس معاہدہ میں کسی بھی فریق کو یکطرفہ طور پر اپنے وعدوں سے دستبردار ہونے سے متعلق کسی بھی قسم کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر تنازعہ کا پرامن حل ہی جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔

اتوار کے روز نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے علاقائی امن و استحکام کے قیام، باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے، اور یک طرفہ اقدامات کی مخالفت کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ امن، سلامتی، اور پائیدار ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے تمام سطحوں پر قریبی رابطہ اور ہم آہنگی برقرار رکھیں گے۔

پہلگام حملے کے بعد بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں دھچکا لگا کیونکہ چین کی حمایت سے پاکستان نے نئی دہلی کی جانب سے حملے کو اپنے حق میں کرنے کی کوششوں کو ناکام بنادیا۔

Comments

Comments are closed.