عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کے کاروباری روز سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2915 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 96 ہزار 467 روپے ہوگئی۔
اے پی جی جے ایس اے کے مطابق بدھ کے روز سونے کے بین الاقوامی نرخ میں بھی کمی واقع ہوئی اور فی اونس سونے کی قیمت 34 ڈالر کی کمی کے بعد 3،276 ڈالر ہوگئی ہے۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 70 روپے کمی سے 3 ہزار 427 روپے ہوگئی۔
منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے اضافے سے 3 لاکھ 49 ہزار 200 روپے ہوگئی۔


Comments
Comments are closed.