BR100 Increased By (0.42%)
BR30 Increased By (0.13%)
KSE100 Increased By (0.47%)
KSE30 Increased By (0.3%)
BAFL 60.85 Increased By ▲ 0.25 (0.41%)
BIPL 24.47 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
BOP 31.90 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
CNERGY 11.85 Increased By ▲ 0.50 (4.41%)
DFML 15.90 Decreased By ▼ -0.13 (-0.81%)
DGKC 211.70 Decreased By ▼ -1.81 (-0.85%)
FABL 96.64 Increased By ▲ 2.12 (2.24%)
FCCL 62.60 Decreased By ▼ -1.01 (-1.59%)
FFL 14.63 Increased By ▲ 0.62 (4.43%)
GGL 19.60 Decreased By ▼ -0.08 (-0.41%)
HBL 315.25 Increased By ▲ 3.84 (1.23%)
HUBC 209.50 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 8.64 Decreased By ▼ -0.33 (-3.68%)
KEL 6.18 Decreased By ▼ -0.03 (-0.48%)
LOTCHEM 25.26 Increased By ▲ 0.43 (1.73%)
MLCF 106.41 Decreased By ▼ -0.86 (-0.8%)
OGDC 318.12 Increased By ▲ 1.10 (0.35%)
PAEL 35.05 Increased By ▲ 0.30 (0.86%)
PIBTL 13.85 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 277.20 Decreased By ▼ -1.15 (-0.41%)
PPL 226.75 Decreased By ▼ -1.15 (-0.5%)
PRL 81.45 Increased By ▲ 4.19 (5.42%)
SNGP 95.00 Increased By ▲ 1.04 (1.11%)
SSGC 24.66 Increased By ▲ 0.81 (3.4%)
TELE 7.61 Increased By ▲ 0.32 (4.39%)
TPLP 13.15 Decreased By ▼ -0.78 (-5.6%)
TRG 55.00 Increased By ▲ 0.56 (1.03%)
UNITY 8.45 Decreased By ▼ -0.16 (-1.86%)
WTL 1.02 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

بھارت آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی حملےکا ارادہ رکھتا ہے، وزیر اطلاعات

  • عطاء اللہ تارڑ کا بیان بدھ کی علی الصبح سامنے آیا
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بدھ کی علی الصبح ایک پریس کانفرنس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ایکس) پر جاری بیان میں خبردار کیا کہ بھارت آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران پاکستان پر فوجی حملہ کر سکتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے پاس قابل اعتماد انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پہلگام واقعے کو جھوٹے بہانے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے اندر پاکستان پر فوجی حملے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 ۔
۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ کسی بھی سنگین علاقائی نتائج کی مکمل ذمہ داری بھارت پر عائد ہوگی۔

بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے، جن میں 25 بھارتی اور ایک نیپالی شہری شامل تھا۔ بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے، جسے اسلام آباد نے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

اس واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی دہلی نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا جبکہ پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی۔

اس سے قبل منگل کو پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ دشمنی کا آغاز نہیں کرے گا، تاہم اگر بھارت نے اشتعال انگیزی کی تو پاکستان پوری قوت سے جواب دے گا۔

Comments

Comments are closed.