BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Increased By (0.18%)
KSE100 Increased By (0.44%)
KSE30 Increased By (0.27%)
BAFL 60.89 Increased By ▲ 0.29 (0.48%)
BIPL 24.47 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
BOP 31.85 Decreased By ▼ -0.06 (-0.19%)
CNERGY 11.84 Increased By ▲ 0.49 (4.32%)
DFML 15.90 Decreased By ▼ -0.13 (-0.81%)
DGKC 211.85 Decreased By ▼ -1.66 (-0.78%)
FABL 96.61 Increased By ▲ 2.09 (2.21%)
FCCL 62.43 Decreased By ▼ -1.18 (-1.86%)
FFL 14.58 Increased By ▲ 0.57 (4.07%)
GGL 19.60 Decreased By ▼ -0.08 (-0.41%)
HBL 315.10 Increased By ▲ 3.69 (1.18%)
HUBC 209.52 Decreased By ▼ -0.38 (-0.18%)
HUMNL 8.71 Decreased By ▼ -0.26 (-2.9%)
KEL 6.18 Decreased By ▼ -0.03 (-0.48%)
LOTCHEM 25.15 Increased By ▲ 0.32 (1.29%)
MLCF 106.41 Decreased By ▼ -0.86 (-0.8%)
OGDC 318.33 Increased By ▲ 1.31 (0.41%)
PAEL 35.10 Increased By ▲ 0.35 (1.01%)
PIBTL 13.90 Increased By ▲ 0.03 (0.22%)
PIOC 278.25 Decreased By ▼ -0.10 (-0.04%)
PPL 227.03 Decreased By ▼ -0.87 (-0.38%)
PRL 81.62 Increased By ▲ 4.36 (5.64%)
SNGP 95.00 Increased By ▲ 1.04 (1.11%)
SSGC 24.69 Increased By ▲ 0.84 (3.52%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.26 (3.57%)
TPLP 13.15 Decreased By ▼ -0.78 (-5.6%)
TRG 55.00 Increased By ▲ 0.56 (1.03%)
UNITY 8.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.44%)
WTL 1.03 Increased By ▲ 0.01 (0.98%)

پاکستان نے اقوام متحدہ کو آگاہ کیا ہے کہ اس کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ ماہ جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر ہونے والا مہلک حملہ ایک علاقائی دشمن کی سرپرستی میں کیا گیا۔ اس حملے میں کم از کم 30 شہری جاں بحق ہوئے جب کہ درجنوں افراد کو بلوچستان کے دور افتادہ علاقے میں یرغمال بنایا گیا جنہیں بعد ازاں ایک کامیاب سیکورٹی آپریشن کے ذریعے بازیاب کرایا گیا۔

اقوام متحدہ میں ’وکٹم آف ٹیررازم ایسوسی ایشن نیٹ ورک‘ کی افتتاحی قریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مشن کے مستقل قونصلر جواد اجمل نے کہا کہ یہ حملہ تنہا دہشت گردی کا واقعہ نہیں تھا بلکہ بیرونی معاونت سے کی گئی ایک منظم اور دانستہ کارروائی تھی۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی اور اس کے نتیجے میں بڑھتے ہوئے علاقائی و عالمی خطرات کو تسلیم کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو ان متاثرین اور ان کے خاندانوں کی زیادہ مدد کرنی چاہیے جن کی زندگیاں دہشت گردی کے ایسے واقعات سے ہمیشہ کے لیے بدل جاتی ہیں۔

جواد اجمل نے اقوام متحدہ کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کے پاس قابلِ اعتبار شواہد موجود ہیں کہ جعفر ایکسپریس پر ہونے والا حملہ، جو بلوچ لبریشن آرمی نے کیا، بیرونی سرپرستی میں انجام دیا گیا۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ ایسے دہشت گرد حملوں سے متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کی مدد کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں کیونکہ ان کی زندگیاں ہمیشہ کے لیے بدل جاتی ہیں۔

جواد اجمل نے مستقبل میں ایسے حملوں کی روک تھام کے لیے متحدہ اور بلا تفریق کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ مجرموں کے ساتھ ساتھ ان کے معاونین کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم متاثرین کے لیے ایک محفوظ اور بہتر مستقبل تعمیر کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں تنگ نظری پر مبنی سیاسی ایجنڈوں سے بالاتر ہو کر دہشت گردی کی جڑوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی انسداد دہشت گردی فریم ورکز کے باوجود یہ خطرہ مسلسل بڑھ رہا ہے اور مزید معصوم جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

پاکستانی مندوب نے دہشت گردی کی تمام اقسام — بشمول دائیں بازو کی انتہاپسندی، اسلاموفوبیا، نسلی اور لسانی تشدد، اور سب سے بڑھ کر ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی — کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا

انہوں نے دہشت گردی کی عالمی طور پر تسلیم شدہ تعریف پر زور دیا جس میں ابھرتے ہوئے نمونوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جس میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ڈارک ویب پر انتہا پسند مواد کا پھیلاؤ بھی شامل ہے۔

جواد اجمل نے نفرت انگیز، تشدد اور غیر ملکیوں کے خلاف تعصب کو ہوا دینے والی گمراہ کن معلوماتی مہمات کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا، خاص طور پر ایسی مہمات جس میں مسلم کمیونیٹیز کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری پر قانونی اور اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دہشت گردی کی ہر شکل کے خلاف فیصلہ کن اور غیر جانب دار اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردی کو جتنا زیادہ نظر انداز کریں گے یہ اتنے ہی مؤثر انداز میں پھیلے گی اور ہمیں اتنے ہی زیادہ متاثرین کا غم منانا پڑے گا۔

انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ دہشت گرد حملے کا حوالہ دیتے ہوئے، جس میں 26 سیاح ہلاک ہوئے، متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ اجمل نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دیگر اراکین کے ساتھ مل کر اس حملے کی مذمت کی ہے۔

پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف طویل اور تکلیف دہ جدوجہد کو اجاگر کرتے ہوئے جواد اجمل نے کہا کہ ہم نے گزشتہ دو دہائیوں میں 80,000 سے زائد قیمتی جانیں گنوائی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تباہ کن نقصان کے باوجود پاکستانی قوم کا حوصلہ اب بھی قائم ہے، ہم اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج کے اُن خاندانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کی ہیں۔

Comments

Comments are closed.