BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Increased By (0.18%)
KSE100 Increased By (0.44%)
KSE30 Increased By (0.27%)
BAFL 60.89 Increased By ▲ 0.29 (0.48%)
BIPL 24.47 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
BOP 31.85 Decreased By ▼ -0.06 (-0.19%)
CNERGY 11.84 Increased By ▲ 0.49 (4.32%)
DFML 15.90 Decreased By ▼ -0.13 (-0.81%)
DGKC 211.85 Decreased By ▼ -1.66 (-0.78%)
FABL 96.61 Increased By ▲ 2.09 (2.21%)
FCCL 62.43 Decreased By ▼ -1.18 (-1.86%)
FFL 14.58 Increased By ▲ 0.57 (4.07%)
GGL 19.60 Decreased By ▼ -0.08 (-0.41%)
HBL 315.10 Increased By ▲ 3.69 (1.18%)
HUBC 209.52 Decreased By ▼ -0.38 (-0.18%)
HUMNL 8.71 Decreased By ▼ -0.26 (-2.9%)
KEL 6.18 Decreased By ▼ -0.03 (-0.48%)
LOTCHEM 25.15 Increased By ▲ 0.32 (1.29%)
MLCF 106.41 Decreased By ▼ -0.86 (-0.8%)
OGDC 318.33 Increased By ▲ 1.31 (0.41%)
PAEL 35.10 Increased By ▲ 0.35 (1.01%)
PIBTL 13.90 Increased By ▲ 0.03 (0.22%)
PIOC 278.25 Decreased By ▼ -0.10 (-0.04%)
PPL 227.03 Decreased By ▼ -0.87 (-0.38%)
PRL 81.62 Increased By ▲ 4.36 (5.64%)
SNGP 95.00 Increased By ▲ 1.04 (1.11%)
SSGC 24.69 Increased By ▲ 0.84 (3.52%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.26 (3.57%)
TPLP 13.15 Decreased By ▼ -0.78 (-5.6%)
TRG 55.00 Increased By ▲ 0.56 (1.03%)
UNITY 8.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.44%)
WTL 1.03 Increased By ▲ 0.01 (0.98%)

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی پر شروع کیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین عسکریت پسندوں کو مار گرایا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے جو مبینہ طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے خلاف حملوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں کسی ممکنہ دہشت گرد کی موجودگی کا خطرہ ختم کرنے کے لئے تلاش مہم جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز بلوچستان میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں اور اسے سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کو روکنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رواں ہفتے کے اوائل میں سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 54 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جو ایک ہی کارروائی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

بیان کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے دراندازی کی کوشش کی لیکن پاکستانی فورسز کی فوری جوابی کارروائی میں انہیں ناکام بنا دیا گیا۔ آپریشن کے دوران مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ایک بڑا ذخیرہ بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق عسکریت پسند اپنے غیر ملکی ہینڈلرز کی ہدایات پر کام کر رہے تھے اور پاکستان کے اندر بڑے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

Comments

Comments are closed.