BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Increased By (0.18%)
KSE100 Increased By (0.44%)
KSE30 Increased By (0.27%)
BAFL 60.89 Increased By ▲ 0.29 (0.48%)
BIPL 24.47 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
BOP 31.85 Decreased By ▼ -0.06 (-0.19%)
CNERGY 11.84 Increased By ▲ 0.49 (4.32%)
DFML 15.90 Decreased By ▼ -0.13 (-0.81%)
DGKC 211.85 Decreased By ▼ -1.66 (-0.78%)
FABL 96.61 Increased By ▲ 2.09 (2.21%)
FCCL 62.43 Decreased By ▼ -1.18 (-1.86%)
FFL 14.58 Increased By ▲ 0.57 (4.07%)
GGL 19.60 Decreased By ▼ -0.08 (-0.41%)
HBL 315.10 Increased By ▲ 3.69 (1.18%)
HUBC 209.52 Decreased By ▼ -0.38 (-0.18%)
HUMNL 8.71 Decreased By ▼ -0.26 (-2.9%)
KEL 6.18 Decreased By ▼ -0.03 (-0.48%)
LOTCHEM 25.15 Increased By ▲ 0.32 (1.29%)
MLCF 106.41 Decreased By ▼ -0.86 (-0.8%)
OGDC 318.33 Increased By ▲ 1.31 (0.41%)
PAEL 35.10 Increased By ▲ 0.35 (1.01%)
PIBTL 13.90 Increased By ▲ 0.03 (0.22%)
PIOC 278.25 Decreased By ▼ -0.10 (-0.04%)
PPL 227.03 Decreased By ▼ -0.87 (-0.38%)
PRL 81.62 Increased By ▲ 4.36 (5.64%)
SNGP 95.00 Increased By ▲ 1.04 (1.11%)
SSGC 24.69 Increased By ▲ 0.84 (3.52%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.26 (3.57%)
TPLP 13.15 Decreased By ▼ -0.78 (-5.6%)
TRG 55.00 Increased By ▲ 0.56 (1.03%)
UNITY 8.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.44%)
WTL 1.03 Increased By ▲ 0.01 (0.98%)
پاکستان

فضائی حدود کی خلاف ورزی ناکام، پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

  • دشمن نے بھمبر کے علاقے منور سیکٹر میں کواڈ کاپٹر کا استعمال کرتے ہوئے نگرانی کی کوشش کی۔
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے منگل کے روز لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرا کربھارتی مداخلت کی کوشش ناکام بنا دی۔

پاکستانی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن نے بھمبر کے علاقے منور سیکٹر میں کواڈ کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی کی کوشش کی۔

بیان کے مطابق پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔

 ۔
۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ واقعہ پاک فوج کی چوکسی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا واضح ثبوت ہے۔

بیان کا اختتام ان الفاظ پر ہوا کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی یہ خلاف ورزی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے، جس میں 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اس حملے کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات برسوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں اور بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ’سرحد پار دہشت گردی‘ کی حمایت کر رہا ہے کیونکہ مسلح افراد نے دو دہائیوں کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہریوں پر بدترین حملہ کیا ہے۔

مزید برآں پاک بحریہ کی حکمت عملی نے بھارتی طیارہ بردار بحری جہاز کو پسپا کردیا کیونکہ بھارت نے اپنے آئی این ایس وکرانت کو واپس بلا لیا ہے جو اس سے قبل پاکستان کی سرحد کے قریب کرناٹک کے کاروار میں آئی این ایس کدمبہ نیول بیس پر تعینات تھا۔

بھارتی بحریہ کے مطابق آئی این ایس وکرانت کو پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پیش نظر بحیرہ عرب میں تعینات کیا گیا تھا۔

اس حملے کے بعد سے نئی دہلی نے پانی کی تقسیم کا معاہدہ معطل کر دیا ہے، پاکستان کے ساتھ اہم زمینی سرحد کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے، سفارتی تعلقات کو کم کر دیا ہے اور پاکستانیوں کے ویزے واپس لے لیے ہیں۔

اس کے جواب میں اسلام آباد نے بھی بھارتی سفارتکاروں اور فوجی مشیروں کو ملک بدر کرنے، سکھ یاتریوں کے علاوہ بھارتی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے اور اپنی جانب سے مرکزی سرحدی گزرگاہ کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے دریائے سندھ سے پانی کی فراہمی روکنے کی کوئی بھی کوشش ’جنگی اقدام‘ ہوگی۔

Comments

Comments are closed.