BR100 Increased By (0.42%)
BR30 Increased By (0.14%)
KSE100 Increased By (0.44%)
KSE30 Increased By (0.28%)
BAFL 60.80 Increased By ▲ 0.20 (0.33%)
BIPL 24.49 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 31.84 Decreased By ▼ -0.07 (-0.22%)
CNERGY 11.81 Increased By ▲ 0.46 (4.05%)
DFML 15.89 Decreased By ▼ -0.14 (-0.87%)
DGKC 212.02 Decreased By ▼ -1.49 (-0.7%)
FABL 96.60 Increased By ▲ 2.08 (2.2%)
FCCL 62.55 Decreased By ▼ -1.06 (-1.67%)
FFL 14.61 Increased By ▲ 0.60 (4.28%)
GGL 19.50 Decreased By ▼ -0.18 (-0.91%)
HBL 315.01 Increased By ▲ 3.60 (1.16%)
HUBC 209.50 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 8.74 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.18 Increased By ▲ 0.35 (1.41%)
MLCF 106.57 Decreased By ▼ -0.70 (-0.65%)
OGDC 318.51 Increased By ▲ 1.49 (0.47%)
PAEL 35.13 Increased By ▲ 0.38 (1.09%)
PIBTL 13.86 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 277.16 Decreased By ▼ -1.19 (-0.43%)
PPL 226.90 Decreased By ▼ -1.00 (-0.44%)
PRL 81.30 Increased By ▲ 4.04 (5.23%)
SNGP 95.34 Increased By ▲ 1.38 (1.47%)
SSGC 24.85 Increased By ▲ 1.00 (4.19%)
TELE 7.60 Increased By ▲ 0.31 (4.25%)
TPLP 13.11 Decreased By ▼ -0.82 (-5.89%)
TRG 55.19 Increased By ▲ 0.75 (1.38%)
UNITY 8.37 Decreased By ▼ -0.24 (-2.79%)
WTL 1.19 Increased By ▲ 0.17 (16.67%)

شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب حسن خیل کے گردونواح میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مزید 17 خوارج ہلاک کردیے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں 25 سے 27 اپریل 2025 کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں 54 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا جس کے بعد 27 اور 28 اپریل 2025 کی درمیانی شب حسن خیل اور اس کے گردونواح میں پاک-افغان سرحد کے ساتھ ایک منظم کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر حسن خیل کے نواحی علاقوں میں کلیئرنس آپریشن کیا جس میں 17 خوارج ہلاک ہوئے، مارے گئے خوارج اپنے بھارتی آقاؤں کے ایما پر کارروائیاں کررہے تھے۔

بھارتی آقاؤں کے اشارے پر کام کرنے والے 17 مزید دہشت گردوں کا سراغ لگا کر انہیں کامیابی سے جہنم واصل کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، سیکیورٹی فورسز ملکی امن وا ستحکام و ترقی کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔

اتوار کو سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے خوارج دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو کامیابی سے ناکام بنادیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 25 اور 26 اپریل کی شب اور پھر 26 اور 27 اپریل کی شب پاکستان-افغانستان سرحد کے قریب دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا پتہ چلا، جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی، اور کئی گھنٹوں تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق عسکریت پسند اپنے غیر ملکی ہینڈلرز کی ہدایت پر کام کر رہے تھے اور پاکستان کے اندر بڑے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

Comments

Comments are closed.