وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اتوار کو اپنی 15 ویں امدادی کھیپ فلسطین کے لیے روانہ کردی۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ کھیپ پاکستان کی جانب سے جاری انسانی ہمدردی کی کوششوں کا حصہ ہے اور مشرق وسطیٰ کے جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے بھیجی جانے والی مجموعی طور پر 26 ویں امدادی کھیپ ہے۔
اس کھیپ کے ذریعے پاکستان نے مجموعی طور پر 1518 ٹن امدادی امداد خصوصی طور پر فلسطین کے لیے بھیجی ہے جو اس مشکل وقت میں غزہ کے عوام کی مدد کے لیے ملک کے مسلسل عزم کا مظہر ہے۔
مجموعی طور پر پاکستان نے 2,045 ٹن انسانی امداد بھیجی ہے جس میں لبنان کے لئے 416 ٹن اور شام کے لئے 111 ٹن شامل ہیں۔
حکومت پاکستان فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے اپنے عزم پر قائم ہے اور موجودہ بحران سے متاثرہ افراد کی بڑھتی ہوئی ضروریات کی بنیاد پر انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے گی۔


Comments
Comments are closed.