BR100 Decreased By (-0.28%)
BR30 Decreased By (-0.55%)
KSE100 Decreased By (-0.13%)
KSE30 Decreased By (-0.39%)
BAFL 60.82 Increased By ▲ 0.22 (0.36%)
BIPL 24.49 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 31.67 Decreased By ▼ -0.24 (-0.75%)
CNERGY 11.76 Increased By ▲ 0.41 (3.61%)
DFML 15.81 Decreased By ▼ -0.22 (-1.37%)
DGKC 210.00 Decreased By ▼ -3.51 (-1.64%)
FABL 96.64 Increased By ▲ 2.12 (2.24%)
FCCL 62.02 Decreased By ▼ -1.59 (-2.5%)
FFL 14.74 Increased By ▲ 0.73 (5.21%)
GGL 19.48 Decreased By ▼ -0.20 (-1.02%)
HBL 313.32 Increased By ▲ 1.91 (0.61%)
HUBC 209.00 Decreased By ▼ -0.90 (-0.43%)
HUMNL 8.77 Decreased By ▼ -0.20 (-2.23%)
KEL 6.15 Decreased By ▼ -0.06 (-0.97%)
LOTCHEM 25.12 Increased By ▲ 0.29 (1.17%)
MLCF 105.21 Decreased By ▼ -2.06 (-1.92%)
OGDC 316.99 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
PAEL 35.46 Increased By ▲ 0.71 (2.04%)
PIBTL 13.86 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 275.00 Decreased By ▼ -3.35 (-1.2%)
PPL 226.01 Decreased By ▼ -1.89 (-0.83%)
PRL 80.50 Increased By ▲ 3.24 (4.19%)
SNGP 94.70 Increased By ▲ 0.74 (0.79%)
SSGC 24.60 Increased By ▲ 0.75 (3.14%)
TELE 7.61 Increased By ▲ 0.32 (4.39%)
TPLP 13.09 Decreased By ▼ -0.84 (-6.03%)
TRG 54.95 Increased By ▲ 0.51 (0.94%)
UNITY 8.37 Decreased By ▼ -0.24 (-2.79%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.21 (20.59%)
پاکستان

پاک افغان سرحد، ایک ہی جھڑپ میں 54 عسکریت پسند ہلاک

  • دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے دراندازی کی کوشش کی، آئی ایس پی آر کا بیان
شائع اپ ڈیٹ

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک ہی جھڑپ میں 54 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ یہ بات عسکری ذرائع ابلاغ کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق 25 ، 26 اور26 ، 27 اپریل کی درمیانی شب پاک افغان سرحد کے قریب عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کا پتہ چلا۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی جس کے بعد فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے دراندازی کی کوشش کی لیکن پاکستانی فورسز کی فوری جوابی کارروائی میں انہیں ناکام بنا دیا گیا۔ آپریشن کے دوران مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ایک بڑا ذخیرہ بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق عسکریت پسند اپنے غیر ملکی ہینڈلرز کی ہدایات پر کام کر رہے تھے اور پاکستان کے اندر بڑے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہمارے لیے ایک اہم دن ہے۔ ہماری سیکورٹی فورسز کے پاس دراندازی کی کوشش کے بارے میں بروقت انٹیلی جنس تھی، جس کی وجہ سے انہوں نے تین اطراف سے دہشت گردوں کو گھیرنے اور 54 خوارج کو ہلاک کرنے کی اجازت دی، جو اب تک کسی ایک آپریشن میں ہلاک ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں کئی دنوں سے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، بیرونی عناصر عسکریت پسندوں پر فوری طور پر پاکستان میں دراندازی کرنے اور حملے کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ ان خطرات کے جواب میں سرحدی نگرانی اور حفاظتی اقدامات میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں ہفتہ کے روز3 مختلف کارروائیوں کے دوران 2 جوان شہید اور 15 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں جمعہ اور ہفتہ کو کرک، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں کی گئیں۔

کرک میں سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں8 دہشت گرد مارے گئے۔

شمالی وزیرستان میں مزید 4 افراد کو ہلاک کیا گیا جبکہ جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں مزید 3 افراد کو ہلاک کیا گیا۔

شہید ہونے والے فوجیوں کی شناخت چارسدہ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ لانس نائیک عثمان مہمند اور کرم سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ سپاہی عمران خان کے طور پر کی گئی ہے۔

Comments

Comments are closed.