BR100 Decreased By (-0.26%)
BR30 Decreased By (-0.67%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.51 Decreased By ▼ -0.09 (-0.15%)
BIPL 24.37 Decreased By ▼ -0.12 (-0.49%)
BOP 31.60 Decreased By ▼ -0.31 (-0.97%)
CNERGY 11.75 Increased By ▲ 0.40 (3.52%)
DFML 15.80 Decreased By ▼ -0.23 (-1.43%)
DGKC 209.40 Decreased By ▼ -4.11 (-1.92%)
FABL 96.70 Increased By ▲ 2.18 (2.31%)
FCCL 62.00 Decreased By ▼ -1.61 (-2.53%)
FFL 14.67 Increased By ▲ 0.66 (4.71%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.00 Increased By ▲ 1.59 (0.51%)
HUBC 208.70 Decreased By ▼ -1.20 (-0.57%)
HUMNL 8.76 Decreased By ▼ -0.21 (-2.34%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.08 Increased By ▲ 0.25 (1.01%)
MLCF 105.12 Decreased By ▼ -2.15 (-2%)
OGDC 315.25 Decreased By ▼ -1.77 (-0.56%)
PAEL 35.49 Increased By ▲ 0.74 (2.13%)
PIBTL 13.78 Decreased By ▼ -0.09 (-0.65%)
PIOC 274.00 Decreased By ▼ -4.35 (-1.56%)
PPL 224.70 Decreased By ▼ -3.20 (-1.4%)
PRL 80.29 Increased By ▲ 3.03 (3.92%)
SNGP 94.60 Increased By ▲ 0.64 (0.68%)
SSGC 24.36 Increased By ▲ 0.51 (2.14%)
TELE 7.53 Increased By ▲ 0.24 (3.29%)
TPLP 13.02 Decreased By ▼ -0.91 (-6.53%)
TRG 54.75 Increased By ▲ 0.31 (0.57%)
UNITY 8.35 Decreased By ▼ -0.26 (-3.02%)
WTL 1.20 Increased By ▲ 0.18 (17.65%)
پاکستان

پاکستان پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کیلئے تیار ہے، شہباز شریف

  • بھارت بغیر کسی شواہد کے بے بنیاد الزامات کا ایک تسلسل جاری رکھے ہوئے ہے، پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فائرنگ کے واقعے کی کسی بھی غیر جانبدار، شفاف اور قابلِ اعتماد تحقیقات میں شرکت کے لیے تیار ہے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے بھارت کو بے بنیاد الزامات پر آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ بھارت بغیر کسی قابلِ اعتماد تحقیقات یا تصدیق شدہ شواہد کے استحصال، بے بنیاد الزامات اور جھوٹے دعوؤں کا ایک تسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام کا حالیہ سانحہ اس مسلسل الزام تراشی کی ایک اور مثال ہے جسے روکنا ضروری ہے۔

ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے اپنا کردار جاری رکھتے ہوئے پاکستان کسی بھی غیر جانبدار، شفاف اور قابل اعتماد تحقیقات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم نے کشمیر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے الفاظ کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے بالکل درست بات ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی اس وقت تک حمایت جاری رکھے گا جب تک وہ اپنی عظیم جدوجہد اور قربانیوں کے ذریعے اپنے حقوق حاصل نہیں کر لیتے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں حملے کے بعد سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کیا۔

پہلگام حملے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کئی برسوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، جہاں بھارت نے پاکستان پر سرحد پار دہشتگردی کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔

مزید برآں سینیٹ نے جمعہ کو متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا سخت، فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

قرارداد نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آبی دہشت گردی یا فوجی اشتعال انگیزی سمیت کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت اور تیار ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان اپنے باہمی تعلقات خود طے کر لیں گے۔

ٹرمپ نے ائر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے متنازع سرحدی علاقے میں تاریخی تنازع کا حوالہ دیا اور کہا کہ وہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کو جانتے ہیں تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ ان سے رابطہ کریں گے تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

انہوں نے اپنے طیارے میں سفر کے دوران کہا کہ وہ کسی نہ کسی طرح معاملہ طے کر ہی لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید کشیدگی ہے لیکن یہ ہمیشہ سے رہی ہے۔

Comments

Comments are closed.