مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور بھارتی افواج کے درمیان ائن آف کنٹرول پر مسلسل دوسرے روز بھی فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
انڈین فوج کا کہنا ہے کہ ہفتے کی شب کشمیر کی 740 کلومیٹر طویل لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج کی متعدد چوکیوں سے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی جس کا جواب انڈین فوج نے بھی دیا۔
بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوجیوں نے جمعرات کی نصف شب کے قریب وقفے وقفے سے فائرنگ بھی کی تھی۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
پاکستانی فوج کی جانب سے فوری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔
مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے دو پاکستانی شہریوں سمیت تین مشتبہ افراد کی شناخت کی ہے جنہوں نے 22 اپریل کو حملہ کیا تھا۔ پاکستان نے اس حملے میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے اور وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اس حملے کی بین الاقوامی تحقیقات کی ضرورت ہے۔
اس حملے کے بعد پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے خلاف متعدد اقدامات کیے، پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی ائرلائنز کے لیے بند کردیں اور بھارت نے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کردیا۔


Comments
Comments are closed.