BR100 Decreased By (-0.26%)
BR30 Decreased By (-0.67%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.74 Increased By ▲ 0.14 (0.23%)
BIPL 24.40 Decreased By ▼ -0.09 (-0.37%)
BOP 31.64 Decreased By ▼ -0.27 (-0.85%)
CNERGY 11.80 Increased By ▲ 0.45 (3.96%)
DFML 15.81 Decreased By ▼ -0.22 (-1.37%)
DGKC 209.55 Decreased By ▼ -3.96 (-1.85%)
FABL 96.80 Increased By ▲ 2.28 (2.41%)
FCCL 62.05 Decreased By ▼ -1.56 (-2.45%)
FFL 14.76 Increased By ▲ 0.75 (5.35%)
GGL 19.41 Decreased By ▼ -0.27 (-1.37%)
HBL 313.50 Increased By ▲ 2.09 (0.67%)
HUBC 209.50 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 8.79 Decreased By ▼ -0.18 (-2.01%)
KEL 6.18 Decreased By ▼ -0.03 (-0.48%)
LOTCHEM 25.00 Increased By ▲ 0.17 (0.68%)
MLCF 105.20 Decreased By ▼ -2.07 (-1.93%)
OGDC 315.40 Decreased By ▼ -1.62 (-0.51%)
PAEL 35.45 Increased By ▲ 0.70 (2.01%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.01 Decreased By ▼ -4.34 (-1.56%)
PPL 225.30 Decreased By ▼ -2.60 (-1.14%)
PRL 80.40 Increased By ▲ 3.14 (4.06%)
SNGP 94.50 Increased By ▲ 0.54 (0.57%)
SSGC 24.43 Increased By ▲ 0.58 (2.43%)
TELE 7.56 Increased By ▲ 0.27 (3.7%)
TPLP 13.00 Decreased By ▼ -0.93 (-6.68%)
TRG 54.75 Increased By ▲ 0.31 (0.57%)
UNITY 8.32 Decreased By ▼ -0.29 (-3.37%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد 23 اور 24 اپریل کی درمیانی شب آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے صفائی آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی اس طرح کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رواں ہفتے کے اوائل میں سیکورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں دو مختلف کارروائیوں میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی پر کی گئی پہلی کارروائی میں پانچ خوارج مارے گئے۔

سیکورٹی فورسز نے مؤثر طور پراس مقام کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے نتیجے میں پانچ خوارج کو جہنم میں بھیج دیا گیا۔

جنوبی وزیرستان میں ایک اور کارروائی میں ایک اہم دہشت گرد کمانڈر ذبیح اللہ عرف زکران مارا گیا۔

Comments

Comments are closed.