BR100 Decreased By (-0.26%)
BR30 Decreased By (-0.67%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.74 Increased By ▲ 0.14 (0.23%)
BIPL 24.40 Decreased By ▼ -0.09 (-0.37%)
BOP 31.64 Decreased By ▼ -0.27 (-0.85%)
CNERGY 11.80 Increased By ▲ 0.45 (3.96%)
DFML 15.81 Decreased By ▼ -0.22 (-1.37%)
DGKC 209.55 Decreased By ▼ -3.96 (-1.85%)
FABL 96.80 Increased By ▲ 2.28 (2.41%)
FCCL 62.05 Decreased By ▼ -1.56 (-2.45%)
FFL 14.76 Increased By ▲ 0.75 (5.35%)
GGL 19.41 Decreased By ▼ -0.27 (-1.37%)
HBL 313.50 Increased By ▲ 2.09 (0.67%)
HUBC 209.50 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 8.79 Decreased By ▼ -0.18 (-2.01%)
KEL 6.18 Decreased By ▼ -0.03 (-0.48%)
LOTCHEM 25.00 Increased By ▲ 0.17 (0.68%)
MLCF 105.20 Decreased By ▼ -2.07 (-1.93%)
OGDC 315.40 Decreased By ▼ -1.62 (-0.51%)
PAEL 35.45 Increased By ▲ 0.70 (2.01%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.01 Decreased By ▼ -4.34 (-1.56%)
PPL 225.30 Decreased By ▼ -2.60 (-1.14%)
PRL 80.40 Increased By ▲ 3.14 (4.06%)
SNGP 94.50 Increased By ▲ 0.54 (0.57%)
SSGC 24.43 Increased By ▲ 0.58 (2.43%)
TELE 7.56 Increased By ▲ 0.27 (3.7%)
TPLP 13.00 Decreased By ▼ -0.93 (-6.68%)
TRG 54.75 Increased By ▲ 0.31 (0.57%)
UNITY 8.32 Decreased By ▼ -0.29 (-3.37%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)

سینیٹ نے جمعہ کے روز متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور، فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

یہ قرارداد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پیش کی۔ قرارداد بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کے بعد سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے اعلان کے جواب میں منظور کی گئی۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت، بشمول آبی دہشتگردی یا فوجی اشتعال انگیزی، کے خلاف اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار اور قابل ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی عوام امن کے لیے پرعزم ہیں، لیکن وہ اپنی خودمختاری، سلامتی اور مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

سینیٹ نے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنے کی ”منصوبہ بند اور بدنیتی پر مبنی مہم“ کی مذمت کی، جو کہ دہشتگردی کے مسئلے کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنے کے ایک پرانے انداز کی پیروی کرتی ہے۔

قرارداد میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے غیر قانونی اعلان کی بھی مذمت کی گئی، اور اسے معاہدے کی صریح خلاف ورزی اور جنگی اقدام قرار دیا گیا۔

پہلگام حملے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کئی سالوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، بھارت نے پاکستان پر ”سرحد پار دہشتگردی“ کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔

اس کے علاوہ، پاکستانی اور بھارتی افواج کے درمیان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر رات بھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جیسا کہ ایک پاکستانی سرکاری اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا۔

سینئر حکومتی اہلکار سید اشفاق گیلانی کے مطابق لیپا ویلی میں پوسٹ ٹو پوسٹ فائرنگ ہوئی ہے۔ شہری آبادی پر کوئی فائرنگ نہیں گی گئی۔ زندگی معمول کے مطابق ہے، اسکول کھلے ہوئے ہیں۔

دریں اثنا، اقوام متحدہ (یو این) نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

یو این کے ترجمان اسٹیفان دوجارک نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا کہ ہم دونوں حکومتوں سے بھرپور اپیل کرتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ موجودہ صورتحال مزید خراب نہ ہو ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام مسائل پرامن اور بامعنی باہمی بات چیت کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں اور کیے جانے چاہئیں۔

Comments

Comments are closed.