عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3338 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 لاکھ 52 ہزار روپے پر برقرار رہا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 1ہزار 783 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
یاد رہے کہ بدھ کو فی تولہ سونا 11 ہزار 700 روپے کی بڑی کمی سے 3 لاکھ 52 ہزار کا ہوگیا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3457 روپے پر مستحکم رہی۔


Comments
Comments are closed.