BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرم شیخ نے کہا ہے کہ سندھ ہائی ویز کی بندش کی وجہ سے شدید اقتصادی نقصانات کا سامنا ہے۔

انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے فوری طور پر کارروائی کرنے کی اپیل کی تاکہ سڑکوں کی بندش کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بندش تیسرے روز بھی جاری ہے اور اس میں 12,000 سے زائد تجارتی گاڑیاں پھنس چکی ہیں جن میں 2,500 آئل ٹینکر بھی شامل ہیں، جو ملک میں تیل کی کمی کا باعث بن سکتے ہیں، پہلے ہی پنجاب اور خیبر پختونخوا کو راشن اور کھانے پینے کی فراہمی کو خطرہ لاحق ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسٹمز میں تاخیرہورہی ہے اور کراچی پورٹ پر 3 ہزار سے زائد ان ڈکلیئرڈ کنٹینرز موجود ہیں جس کی وجہ سے روزانہ ڈیمریج کے نقصانات دو ملین ڈالر سے زائد ہیں۔ ملکی سپلائی شدید متاثر ہوچکی ہے اور سندھ سے پنجاب اور خیبر پختونخوا جانے والی گندم اور سبزیوں کی ترسیل کا 40 فیصد حصہ متاثر ہے۔ برآمدات کے نقصانات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور خلیج کی مارکیٹس کو ٹیکسٹائل اور سمندری خوراک کی فراہمی میں 50 ملین ڈالر سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرکے معاملات افہام و تفہیم سے حل کروائے جائیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.