BR100 Decreased By (-0.26%)
BR30 Decreased By (-0.67%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.74 Increased By ▲ 0.14 (0.23%)
BIPL 24.40 Decreased By ▼ -0.09 (-0.37%)
BOP 31.64 Decreased By ▼ -0.27 (-0.85%)
CNERGY 11.80 Increased By ▲ 0.45 (3.96%)
DFML 15.81 Decreased By ▼ -0.22 (-1.37%)
DGKC 209.55 Decreased By ▼ -3.96 (-1.85%)
FABL 96.80 Increased By ▲ 2.28 (2.41%)
FCCL 62.05 Decreased By ▼ -1.56 (-2.45%)
FFL 14.76 Increased By ▲ 0.75 (5.35%)
GGL 19.41 Decreased By ▼ -0.27 (-1.37%)
HBL 313.50 Increased By ▲ 2.09 (0.67%)
HUBC 209.50 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 8.79 Decreased By ▼ -0.18 (-2.01%)
KEL 6.18 Decreased By ▼ -0.03 (-0.48%)
LOTCHEM 25.00 Increased By ▲ 0.17 (0.68%)
MLCF 105.20 Decreased By ▼ -2.07 (-1.93%)
OGDC 315.40 Decreased By ▼ -1.62 (-0.51%)
PAEL 35.45 Increased By ▲ 0.70 (2.01%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.01 Decreased By ▼ -4.34 (-1.56%)
PPL 225.30 Decreased By ▼ -2.60 (-1.14%)
PRL 80.40 Increased By ▲ 3.14 (4.06%)
SNGP 94.50 Increased By ▲ 0.54 (0.57%)
SSGC 24.43 Increased By ▲ 0.58 (2.43%)
TELE 7.56 Increased By ▲ 0.27 (3.7%)
TPLP 13.00 Decreased By ▼ -0.93 (-6.68%)
TRG 54.75 Increased By ▲ 0.31 (0.57%)
UNITY 8.32 Decreased By ▼ -0.29 (-3.37%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)
پاکستان

سندھ طاس معاہدے کی معطلی اعلان جنگ تصور ہوگا، بھرپور جواب دیں گے، پاکستان کا بھارت کو سخت انتباہ

  • اسلام آباد نے تمام بھارتی فضائی کمپنیوں کے لیے فضائی حدود فوری طور پر بند کر دی
  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، اسحاق ڈار
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
شائع اپ ڈیٹ

قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی حکومت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے اعلان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے پانی کے بہاؤ کو روکنے یا اس کا رخ موڑنے کی کسی بھی کوشش کو ”اعلان جنگ“ تصور کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کےمطابق کمیٹی نے واضح انداز میں کہاہے کہ پاکستان پانی روکنے کے عمل کا مکمل قومی طاقت کے ساتھ جواب دے گا۔

قومی سلامتی کمیٹی نے اس اہم معاملے پر درج ذیل تبصرے کیے ہیں۔

کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک حل طلب تنازعہ ہے جسے اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں کے ذریعے تسلیم کیا گیا ہے۔

پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھتا ہے۔

وزیراعظم کے دفتر کے مطابق بھارتی ریاستی جبر، مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کا خاتمہ، سیاسی اور آبادیاتی چالاکیاں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے فطری ردعمل کا باعث ہیں اور بھارتی نا انصافیاں ایسے واقعات کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے بھارت میں اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف منظم ظلم و ستم انتہا کی حدتک پہنچ چکا ہے، وقف بل کو زبردستی منظور کرانے کی کوشش کا مقصد بھارتی مسلمانوں کو پسماندہ کرنے کے مترادف ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ ایسے افسوسناک واقعات کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش نہ کرے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنی ناکامی کی پوری ذمہ داری قبول کرے۔

کشیدگی بڑھنے کے پیش نظر پاکستان نے واہگہ بارڈر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور بھارت کے ساتھ تیسرے ملک کے راستے سمیت ہر قسم کی تجارت معطل کردی ہے۔

پاکستان نے سارک ویزا اسکیم کے تحت بھارتی شہریوں کو جاری کیے گئے تمام ویزے بھی معطل اور فوری طور پر منسوخ تصور کیے ہیں۔

بیان میں بھارت کو متنبہ کیا گیا ہےکہ اگر پاکستان کی خودمختاری یا عوام کی سلامتی کو کسی بھی طرح کا خطرہ ہوا تو اس کا سخت اور مکمل جواب دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ پاکستان میں موجود بھارتی شہریوں (سوائے سکھ زائرین کے) کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

پاکستان نے فوری طور پر تمام بھارتی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں موجود بھارتی دفاعی، بحری اور فضائی مشیروں کو ناپسندیدہ شخص قرار دیتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

بیان کے مطابق پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، دہشت گردی کے خلاف دنیا کی صف اول کی ریاست ہونے کے ناطے پاکستان کو بے پناہ جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، پاکستان کی مشرقی سرحدوں کے ماحول میں اتار چڑھاؤ پیدا کرنے کی بھارتی کوششوں کا مقصد پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کسی قابلِ اعتماد تحقیقات اور تصدیق شدہ شواہد کے بغیر پہلگام حملے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوششیں بے بنیاد، غیر منطقی اور عقل سے عاری ہیں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارت کا پرانا اور گھسا پٹا مظلومیت کا بیانیہ نہ تو پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے میں اپنی ذمہ داری سے توجہ ہٹا سکتا ہے اور نہ ہی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس کے ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کی نظر ہٹا سکتا ہے۔

بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بھارتی دعوؤں کے برعکس پاکستان کے پاس بھارت کی سرپرستی میں کی گئی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں جن میں بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسر کمانڈر کلبھوشن یادیو کا اعتراف بھی شامل ہے جو بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی زندہ مثال ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی برادری کو بھارت کی غیر ملکی سرزمین پر ریاستی سرپرستی میں کی گئی ٹارگٹ کلنگز اور کوششوں پر نظر رکھنی چاہیے۔

اعلامیے کے مطابق یہ سنگین جرائم بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیے گئے جسے پاکستان اور دیگر کئی ممالک نے شواہد کے ساتھ بے نقاب کیا ہے، پاکستان ان جرائم میں ملوث تمام افراد، منصوبہ سازوں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گا۔

بیان کے اختتام پر کہا گیا کہ پاکستان کی خودمختاری اور عوام کی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کا پوری قوت کے ساتھ ہر میدان میں جواب دیا جائے گا۔

قبل ازیں بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کی آڑ میں سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے اعلان کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی جس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی شریک ہوئی۔

سیاحوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمیٹی نے 23 اپریل 2025 کو بھارت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور انہیں ”یکطرفہ، غیر منصفانہ، سیاسی محرکات پر مبنی، انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور قانونی جواز سے عاری“ قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ترکیہ کے سرکاری دورے سے واپسی کے فوراً بعد وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان میں اجلاس طلب کرنے کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ منگل کے روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلح افراد نے سیاحوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

حملے کی ذمہ داری ”کشمیر ریزسٹنس“ نامی گروپ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں قبول کی ہے۔ گروپ کا کہنا تھا کہ 85,000 سے زائد ”غیر مقامی افراد“ کو کشمیر میں آباد کیا جانا تشویش ناک ہے اور اس سے علاقے کی آبادی کا تناسب تبدیل ہو رہا ہے۔

بدھ کو ایک تازہ بیان میں گروپ نے کہا کہ جن افراد کو نشانہ بنایا گیا وہ عام سیاح نہیں تھے، وہ ہندوستانی سیکورٹی ایجنسیوں سے وابستہ تھے۔

حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا ہے ۔

بھارتی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی شہریوں کو سارک ویزا ایکسمپشن اسکیم کے تحت بھارت سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان کے ساتھ اہم بارڈر بند کرنے کا بھی اعلان کیا۔

بھارتی سفارت کار وکرم مصری نے نئی دہلی میں صحافیوں کو بتایا کہ اٹاری واہگہ بارڈر فوری طور پر بند کر دیا جائے گا اور جن افراد کے پاس درست سفری دستاویزات ہیں وہ یکم مئی سے پہلے واپس جا سکتے ہیں۔

انڈس واٹرز معاہدہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک تاریخی پانی کی تقسیم کا معاہدہ ہے جسے ورلڈ بینک کی نگرانی میں مرتب کیا گیا تھا تاکہ دریائے سندھ اور اس کی معاون ندیوں کے پانی کا منصفانہ استعمال یقینی بنایا جاسکے۔ یہ معاہدہ 19 ستمبر 1960 کو کراچی میں اس وقت کے بھارتی وزیر اعظم جواہر لال نہرو اور پاکستانی صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کے دستخطوں سے طے پایا تھا۔

Comments

Comments are closed.