BR100 Increased By (0.27%)
BR30 Increased By (0.15%)
KSE100 Increased By (0.15%)
KSE30 Increased By (0.01%)
BAFL 58.50 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 34.09 Decreased By ▼ -0.16 (-0.47%)
CNERGY 8.20 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
DFML 20.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.29%)
DGKC 198.80 Increased By ▲ 1.33 (0.67%)
FABL 89.90 Increased By ▲ 0.39 (0.44%)
FCCL 53.88 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
FFL 18.01 Decreased By ▼ -0.02 (-0.11%)
GGL 20.60 Increased By ▲ 0.80 (4.04%)
HBL 286.46 Increased By ▲ 0.40 (0.14%)
HUBC 215.98 Increased By ▲ 0.58 (0.27%)
HUMNL 11.23 Increased By ▲ 0.23 (2.09%)
KEL 8.17 Increased By ▲ 0.06 (0.74%)
LOTCHEM 28.30 Increased By ▲ 0.86 (3.13%)
MLCF 88.79 Increased By ▲ 0.74 (0.84%)
OGDC 323.00 Decreased By ▼ -1.56 (-0.48%)
PAEL 40.42 Increased By ▲ 0.48 (1.2%)
PIBTL 17.33 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 2.04 (0.74%)
PPL 232.00 Decreased By ▼ -0.78 (-0.34%)
PRL 34.70 Decreased By ▼ -0.25 (-0.72%)
SNGP 100.50 Increased By ▲ 0.89 (0.89%)
SSGC 27.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.07%)
TELE 8.70 Increased By ▲ 0.13 (1.52%)
TPLP 9.20 Increased By ▲ 0.44 (5.02%)
TRG 72.63 Increased By ▲ 0.88 (1.23%)
UNITY 11.50 Decreased By ▼ -0.17 (-1.46%)
WTL 1.26 No Change ▼ 0.00 (0%)

وزارتِ خزانہ نے تمام پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران (پی اے اوز) کو ہدایت کی ہے کہ وہ اخراجات میں متوقع بچت واپس جمع کروائیں تاکہ مالی سال 2024-25 کے نظرثانی شدہ تخمینوں کو حتمی شکل دی جاسکے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ تخمینے کو مضبوط بنایا جاسکے۔

بدھ کو وزارتِ خزانہ کی جانب سے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو جاری کردہ ہدایات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اپنی حالیہ میٹنگ میں وزارتِ خزانہ کو یہ ہدایت دی ہے کہ بچت کی رقم بروقت واپس جمع کروانے کو یقینی بنایا جائے تاکہ جہاں ضرورت ہو وہاں فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ہدایات کی تعمیل میں، اور مالی سال 2024-25 کے نظرثانی شدہ تخمینوں کو حتمی شکل دینے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ تخمینے کو حتمی شکل دینے کے لئے، تمام پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ درج ذیل اخراجات میں متوقع بچت کو وزارتِ خزانہ کے حق میں 30 اپریل تک ہر صورت واپس جمع کروائیں۔

وزارتِ خزانہ پہلے ہی 9 اپریل 2025 کو جاری کردہ ہدایت کے تحت 1100 ارب روپے کی پی ایس ڈی پی مختص رقم سے زائد فنڈز کی واپسی کی درخواست کرچکی ہے۔

وزارتِ خزانہ نے مزید کہا ہے کہ تمام پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران (پی اے اوز) سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ بچت کی رقم کی واپسی کے احکامات جاری کریں اور انہیں 30 اپریل تک دفتر ڈائریکٹر بجٹ کمپیوٹرائزیشن، وزارتِ خزانہ کو بھجوا دیں تاکہ انہیں ایس اے پی سسٹم میں شامل کیا جا سکے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.