پاکستان آٹو شو نومبر میں ہوگا
پاکستان آٹو شو 2025 رواں سال نومبر میں کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا ۔ یہ نمائش براہِ راست آٹو مینوفیکچررز کے اشتراک سے اور او ای ایم کی مکمل معاونت کے ساتھ منعقد کی جاتی ہے۔
نمائش کا باضابطہ اعلان پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز کے سالانہ عشائیے کے دوران ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں پاکستان کی آٹو موٹیو انڈسٹری کے سرکردہ افراد اور مقامی پرزہ ساز کمپنیوں کے سی ای اوز نے شرکت کی۔
روایتی تجارتی نمائشوں سے ہٹ کر پاکستان آٹو شو کی منصوبہ بندی اور انعقاد کے ہر پہلو میں پاپام کی براہِ راست شرکت اس ایونٹ کو منفرد بناتی ہے۔ اس بھرپور شراکت سے پرزہ ساز اداروں اور او ای ایمز کے درمیان مؤثر روابط اور باہمی تعاون کو فروغ ملتا ہے جب کہ صارفین کو آٹو موٹیو صنعت کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور جدتیں ایک ہی چھت تلے دریافت کرنے کا نادر موقع ملتا ہے۔
رواں سال کی نمائش میں پہلے ہی کئی نمایاں برانڈز نے شرکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ نئے شرکاء کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر کئی حیران کن لانچز اور نئے ماڈلز کی رونمائی متوقع ہے جو اس ایونٹ کو آٹو انڈسٹری کے ماہرین اور شائقین دونوں کے لیے لازمی طور پر قابل دید بناتا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025


Comments
Comments are closed.