وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔
قبل ازیں دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہری اسٹریٹجک شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔
بات چیت کے دوران دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیں گے اور حالیہ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر اپنے خیالات کا تبادلہ کریں گے۔
وزارتِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ طویل المدتی اتحادی اور اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر باقاعدہ اعلیٰ سطح تبادلوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان برادری کے غیر معمولی روابط کی عکاسی کرتی ہے۔
یاد رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے آخری مرتبہ رواں سال فروری میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں مفاہمت کی 24 یادداشتوں، پروٹوکولز اور تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔

Comments
Comments are closed.