BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)

جے ایس بینک نے انسٹینٹ کیش کے ساتھ شراکت داری قائم کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی جے ایس گھر پے ڈور ٹو ڈور ریمیٹنس سروس متعارف کرائی ہے ۔ یہ انقلابی سروس وصول کنندگان کو ریمیٹنس ان کے دروازے پر پہنچانے کی سہولت فراہم کرتی ہے جومکمل طور پر مفت، محفوظ اور قابل اعتماد ہے۔

جے ایس گھر پے سروس وصول کنندگان کو بینک شاخوں یا ایجنٹ کی جگہوں پر جانے کی ضرورت ختم کرتی ہے جو خاص طور پر دور دراز یا دیہی علاقوں میں رہنے والوں کیلئے ایک اہم چیلنج تھا ۔ ریمیٹنسز کو براہ راست گھروں تک پہنچا کر یہ سروس وقت بچاتی ہے، ٹرانسپورٹیشن کی لاگت کو کم کرتی ہے اور خدمات سے محروم کمیونٹیوں کے لیے مالی رسائی کو بہتر بناتی ہے۔

اس سروس کا آغاز ایک لانچ ایونٹ میں کیا گیا جس میں جے ایس بینک اور انسٹنٹ کیش کی ٹیموں نے شرکت کی، جن میں جے ایس بینک کے صدر اور سی ای او باصر شمسی، گروپ ہیڈ انویسٹمنٹ، انٹرنیشنل اور ٹرانزیکشنل بینکنگ سید جعفر رضا، ہیڈ انٹرنیشنل ہوم ریمیٹنسز ناصر حسین اور انسٹنٹ کیش کے سی او او عثمان بن رئیس شامل تھے۔

جے ایس بینک کے صدر اور سی ای او باصر شمسی نے کہا کہ جے ایس بینک اپنے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جدید حل متعارف کرانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسٹنٹ کیش کے ساتھ مل کر ہم پاکستان میں ترسیلات زر کی خدمات کے لیے نیا معیار قائم کررہے ہیں۔ یہ سروس خاندانوں کے لئے فنڈز حاصل کرنے کے لئے ایک محفوظ، قابل اعتماد اور آسان طریقہ کو یقینی بناتی ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں مالی خدمات تک رسائی محدود ہے۔

انسٹنٹ کیش میں ہمارا عزم ہے کہ ہم اپنی عالمی نیٹ ورک اور جدید حل کے ذریعے مالی شمولیت کو فروغ دیں۔ جے ایس بینک کے ساتھ ’گھر پے‘ کے اشتراک سے مستفید افراد کے لیے مالی رسائی میں اضافہ ہوگا اور قانونی ذرائع سے ترسیلات زر کو فروغ ملے گا، کیونکہ یہ سروس مسابقتی ایکسچینج ریٹس کو گھر پر ترسیل کی سہولت سے ہم آہنگ کرتی ہے۔

جے ایس بینک نے جے ایس گھر پے سروس کو ملک بھر میں توسیع دینے کا منصوبہ بنایا ہے جو صارفین پر مرکوز حل اور مالی شمولیت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انسٹنٹ کیش، جو فنکس پورٹ فولیو کا حصہ اور ایک عالمی سطح کی منی ٹرانسفر برانڈ ہے، اس شراکت داری میں محفوظ اور مؤثر سرحد پار ادائیگیوں کے تجربے کے ساتھ شامل ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.