BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.74 Increased By ▲ 0.14 (0.23%)
BIPL 24.40 Decreased By ▼ -0.09 (-0.37%)
BOP 31.64 Decreased By ▼ -0.27 (-0.85%)
CNERGY 11.80 Increased By ▲ 0.45 (3.96%)
DFML 15.81 Decreased By ▼ -0.22 (-1.37%)
DGKC 209.55 Decreased By ▼ -3.96 (-1.85%)
FABL 96.80 Increased By ▲ 2.28 (2.41%)
FCCL 62.05 Decreased By ▼ -1.56 (-2.45%)
FFL 14.76 Increased By ▲ 0.75 (5.35%)
GGL 19.41 Decreased By ▼ -0.27 (-1.37%)
HBL 313.50 Increased By ▲ 2.09 (0.67%)
HUBC 209.50 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 8.79 Decreased By ▼ -0.18 (-2.01%)
KEL 6.18 Decreased By ▼ -0.03 (-0.48%)
LOTCHEM 25.00 Increased By ▲ 0.17 (0.68%)
MLCF 105.20 Decreased By ▼ -2.07 (-1.93%)
OGDC 315.40 Decreased By ▼ -1.62 (-0.51%)
PAEL 35.45 Increased By ▲ 0.70 (2.01%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.01 Decreased By ▼ -4.34 (-1.56%)
PPL 225.30 Decreased By ▼ -2.60 (-1.14%)
PRL 80.40 Increased By ▲ 3.14 (4.06%)
SNGP 94.50 Increased By ▲ 0.54 (0.57%)
SSGC 24.43 Increased By ▲ 0.58 (2.43%)
TELE 7.56 Increased By ▲ 0.27 (3.7%)
TPLP 13.00 Decreased By ▼ -0.93 (-6.68%)
TRG 54.75 Increased By ▲ 0.31 (0.57%)
UNITY 8.32 Decreased By ▼ -0.29 (-3.37%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)

پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد بن حاجی حسن سے ملاقات کی تاکہ بلاک چین ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل اثاثوں اور شریعت کے مطابق فنانس کے شعبوں میں مشترکہ مواقع تلاش کیے جاسکیں۔

پاکستان کرپٹو کرنسی پر اپنے موقف کو باقاعدہ بنانے کی جانب بڑھ رہا ہے اور اسی سلسلے میں حکومت نے پچھلے ماہ بلال بن ثاقب کو پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کیلئے وزیر خزانہ کا چیف ایڈوائزر مقرر کیا۔

فنانس ڈویژن کے مطابق بلال بن ثاقب نے اسٹریٹجک ڈیجیٹل فنانس الائنس کو آگے بڑھانے کے لیے ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

ڈیجیٹل معیشت میں علاقائی تعاون کو مستحکم کرنے کی طرف ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد بن حاجی حسن نے پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب سے ملاقات کی تاکہ بلاک چین ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل اثاثوں اور شریعت کے مطابق مالیات میں تعاون کے مواقع تلاش کیے جاسکیں۔

بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان ملائیشیا ڈیجیٹل فنانس پارٹنرشپ کی بنیاد رکھنے پر توجہ مرکوز کی گئی—جو ایک مستقبل کی طرف بڑھتا ہوا اقدام ہے جس کا مقصد ایف اے ٹی ایف سے ہم آہنگ، شریعت کے مطابق ڈیجیٹل اثاثوں کے فریم ورک کو مشترکہ طور پر ترقی دینا ہے، جو وسیع تر تنظیم برائے اسلامی تعاون (او آئی سی) کے لیے ایک ماڈل کے طور پر کام کرسکے۔

اس موقع پر بلال ثاقب نے کہا ہے کہ ملائیشیا کی اسلامک فنانس میں قیادت اور پاکستان کی کرپٹو ریگولیشن میں تیزی نے ایک قدرتی اتحاد کی شکل اختیار کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس مل کر ڈیجیٹل فنانس میں اخلاقی جدت طرازی کے عالمی معیارقائم کرنے کا تاریخی موقع ہے جس میں حلال اسٹیبل کوائنز اور ٹوکنائزڈ سکوکس سے لے کر ریگولیٹری سینڈ بکس اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے تک شامل ہیں۔

بیان کے مطابق دونوں فریقوں نے تعاون کے اہم شعبوں پر مضبوط ہم آہنگی کا اظہار کیا جس میں مالیاتی حکام کے مابین ریگولیٹری کوآرڈینیشن اور سرحد پار ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ اور ویب 3 تعلیمی اقدامات شامل ہیں۔

یہ سنگ میل پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان گہری اقتصادی اور تکنیکی شراکت داری کے آغاز کا اشارہ ہے — جو اقدار پر مبنی جدت اور اسٹریٹجک تعاون کے ذریعے مالیات کے مستقبل کو تعمیر کرنے کے مشترکہ وژن سے چلائی جارہی ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان کی حکومت نے بائنس کے بانی اور ویب تھری کے ایک بااثر شخصیت، چانگ پینگ ژاؤ (سی زیڈ) کو پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کا اسٹریٹجک ایڈوائزر مقرر کیا، جس پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسے ”پاکستان کے لیے سنگ میل لمحہ“ قرار دیا تھا۔

Comments

Comments are closed.