BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 10 پیسے بڑھنے کے بعد روپیہ 280 روپے 78 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 280.87 روپے پر بند ہوا تھا۔

منگل کو ڈالر اپنی 3 سال کی کم ترین سطح کے قریب رہا کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین پر مسلسل تنقید نے امریکی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید کمزور کردیا ہے۔

امریکی کرنسی سوئس فرانک کے مقابلے میں گزشتہ روز کی دہائی کی کم ترین سطح کے قریب گرگئی اور یورو کے مقابلے میں ساڑھے 3 سال کی کم ترین سطح کے آس پاس منڈلاتی رہی۔

پیر کو صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں فیڈ کے چیئرمین جیروم پاول پر اپنی تنقید میں شدت لاتے ہوئے انہیں بڑا ناکام شخص قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ وہ سود کی شرحیں فوری طور پر کم کریں، ورنہ معیشت سست روی کا شکار ہوسکتی ہے۔

جمعہ کو وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر کیون ہیسیٹ نے کہا تھا کہ صدر اور ان کی ٹیم اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا وہ پاول کو برطرف کر سکتے ہیں یا نہیں۔

Comments

Comments are closed.