BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

پاکستانی آٹو مینوفیکچرر سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ (ایس اے زیڈ ای ڈبلیو) نے چار پہیوں والی گاڑیوں کی تیاری کے لیے اپنے توسیعی منصوبے پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے، نیو انرجی وہیکلز (این وی ویز) کی مقامی طور پر اسمبلنگ کی پہلی کھیپ کی تاریخ کو مؤخر کر دیا ہے۔ اب یہ گاڑیاں مارچ 2026 تک متوقع ہیں، جب کہ منصوبے کی لاگت کو 4.5 ارب روپے سے بڑھا کر 11.5 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

کمپنی نے یہ اعلان پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو پیر کے روز بھیجے ایک نوٹس میں کیا، جس میں 31 مارچ 2025 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج بھی شامل تھے۔

نوٹس کے مطابق، کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے چار پہیوں والی گاڑیوں کی تیاری کے توسیعی منصوبے پر نظرِ ثانی کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے میں موجودہ پینٹ شاپ کی توسیع، نئی ویئرہاؤسنگ سہولیات کی تعمیر، اور 5.7 میگاواٹ کا سولر سسٹم نصب کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

مزید یہ کہ بورڈ نے حکومت کے متعلقہ ریگولیٹری اداروں کی منظوری سے نئی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ سہولیات کی تعمیر کی بھی منظوری دی ہے، جو این ای ویز کی مقامی تیاری کے لیے ہوں گی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بورڈ نے توسیعی منصوبے کی تخمینی لاگت کو 4.50 ارب روپے سے بڑھا کر 11.50 ارب روپے (زمین کی لاگت کے بغیر) کرنے کی منظوری دے دی ہے، جو کمپنی کی اندرونی مالی وسائل سے پوری کی جائے گی۔

نئی تاریخ کے مطابق، نیو انرجی وہیکلز کا سی کے ڈی ماڈل اب 31 مارچ 2026 سے قبل مارکیٹ میں لایا جائے گا، جب کہ اس سے قبل ہدف 31 دسمبر 2025 مقرر کیا گیا تھا۔

این ای ویز ایسی گاڑیاں ہوتی ہیں جو روایتی انجن (آئی سی ای) کے بجائے متبادل توانائی ذرائع پر چلتی ہیں، جیسے ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلز (ایچ ای ویز)، فیول سیل الیکٹرک وہیکلز (ایف سی ایز)، اور بیٹری الیکٹرک وہیکلز (بی ای اویز)۔

یاد رہے، ستمبر 2024 میں سازگار نے اعلان کیا تھا کہ وہ دسمبر 2025 تک این ای ویز کے سی کے ڈی ماڈل متعارف کرائے گا۔ بعد ازاں نومبر میں کمپنی نے تقریباً 1.54 ارب روپے مالیت کی زمین خریدنے کے منصوبے کا بھی انکشاف کیا تھا تاکہ مستقبل کی کاروباری ضروریات پوری کی جا سکیں۔

Comments

Comments are closed.