BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
کاروبار اور معیشت

ڈسکوز کی نجکاری: حکومت نجی شعبے کی شرکت کے لیے ٹرانزیکشن کمیٹی بنائے گی

  • فیصلہ نجکاری کمیشن بورڈ کے 233 ویں اجلاس میں کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

نجکاری کمیشن (پی سی) بورڈ نے جمعہ کے روز ریاستی زیر ملکیت بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں نجی شعبے کی شمولیت کے لیے ایک ٹرانزیکشن کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔

وزارتِ نجکاری کے مطابق، یہ فیصلہ نجکاری کمیشن بورڈ کے 233ویں اجلاس میں کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ بورڈ نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) میں نجی شعبے کو شامل کرنے کیلئے ٹرانزیکشن کمیٹی کی منظوری دی۔

حکومت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری پر غور کر رہی ہے جس کی کئی باہم وجوہات ہیں — جن میں معاشی مشکلات، توانائی کے شعبے میں غیر مؤثر نظام اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں جیسے کہ آئی ایم ایف کا دباؤ شامل ہے۔

تاہم شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں 30 ارب روپے کی نجکاری کا ہدف مقرر کرنے کے باوجود اب تک کسی بھی ادارے کی نجکاری کرنے میں ناکام رہی ہے۔

رواں سال جنوری میں بزنس ریکارڈر نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاور ڈویژن کو بیک وقت دو آپشنز پر عمل کرنے کی ہدایت کی تھی جس میں ڈسکوز کو صوبائی تحویل میں دینا یا اس کی نجکاری شامل تھی۔ اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ کہ ٹرانزیکشنز ترقیاتی شراکت داروں سے کیے گئے وعدوں کے مطابق ہوں۔

بعد ازاں فروری میں وزارتی کمیٹی نے ڈسکوز کو نجی شعبے کو فروخت کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے صوبوں میں منتقل کرنے سے مسئلہ وفاق سے صوبائی حکومتوں کو منتقل ہوگا۔

ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ گزشتہ ماہ (مارچ) مالیاتی مشیروں نے پاور ڈویژن اور نجکاری کمیشن کو تین ڈسکوز میں نجی شعبے کی شرکت پر بریفنگ دی تھی۔

جمعہ کے اجلاس میں پی سی بورڈ نے روزویلٹ ہوٹل کارپوریشن (آر ایچ سی) کی نجکاری کے لیے جونز لینگ لاسال امیریکاز (جے ایل ایل) کی جانب سے تجویز کردہ مختلف نکات پر بات کی اور ان میں سے بہترین تجویز کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو پیش کرنے کے لیے حتمی طور پر منتخب کی گئی۔

وزارت نجکاری کے مطابق بورڈ نے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (زیڈ ٹی بی ایل) کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے بولی کے عمل کو ”بولیاں زیادہ ہونے کی وجہ سے“ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا اور مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کے لیے دوبارہ اشتہار دینے کی ہدایت کی۔

Comments

Comments are closed.