BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

پاکستان کے سب سے بڑے کمرشل بینکوں میں سے ایک یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) نے 31 مارچ 2025 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 36.11 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے جو 2024 کے اسی عرصے کے 16.14 ارب روپے کے بعد از ٹیکس منافع کے مقابلے میں 124 فیصد زیادہ ہے۔

بینک نے مالیاتی نتائج کا اعلان پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس میں کیا۔

2025 کی پہلی سہ ماہی میں یو بی ایل کی فی حصص آمدنی (ای پی ایس) 29.34 روپے رہی جو 2024 کی پہلی سہ ماہی کے 13.05 روپے سے زیادہ ہے۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے ایک رپورٹ میں کہا کہ یو بی ایل کی 2025 کی پہلی سہ ماہی کی آمدنی مارکیٹ کی توقعات سے زیادہ رہی جو 12.8 سے 22.9 روپے فی حصص کے درمیان تھی اور یہ ایک سہ ماہی میں کسی بھی بینک کے لئے اب تک کی سب سے زیادہ آمدنی بھی ہے۔

یو بی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31 مارچ 2025 ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لئے 11 روپے فی حصص یعنی 110 فیصد پر حتمی نقد منافع کا بھی اعلان کیا۔

آمدنی میں نمایاں اضافہ بینک کی خالص سود کی آمدنی یعنی نیٹ انٹرسٹ انکم (این آئی آئی) میں بڑے پیمانے پر اضافے کے ساتھ ہوا ہے۔

یو بی ایل کی خالص مارک اپ/سود آمدنی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں 28 ارب روپے سے بڑھ کر 2025 ء کی پہلی سہ ماہی میں 84.22 ارب روپے ہوگئی جو تقریبا 200 فیصد کا زبردست اضافہ ہے۔

2025 کی پہلی سہ ماہی میں این آئی آئی سہ ماہی بنیادوں پر 24 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 200 فیصد اضافے کے ساتھ 84 ا رب روپے رہی۔

ٹاپ لائن نے کہا کہ ہمارے ذرائع کے مطابق اس اضافے کو موجودہ اکاؤنٹ ڈپازٹس میں اضافے اور سرمایہ کاری پر زیادہ منافع، خاص طور پر او ایم او قرضوں پر حاصل ہونے والے بہتر نتائج نے سہارا دیا جس سے کم شرحِ سود پر قرض لینا اور بروقت سرمایہ کاری ممکن ہوئی۔

یو بی ایل نے مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں 1.6 ارب روپے کی پروویژن ریورسل ریکارڈ کی جو 2024 کی پہلی سہ ماہی میں 1.7 ارب روپے تھی جبکہ 2024 کی چوتھی سہ ماہی میں 14.2 ارب روپے کا پروویژن خرچ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب بینک کی غیر سودی آمدنی 2025 کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 21 فیصد اور سہ ماہی بنیادوں پر 38 فیصد کم ہو کر 16.8 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جس کی بنیادی وجہ سیکورٹیز پر منافع میں 55 فیصد سالانہ اور 69 فیصد سہ ماہی کمی تھی جو 2025 کی پہلی سہ ماہی میں 5.8 ارب تک محدود رہا۔

تاہم یو بی ایل کی فیس اور کمیشن آمدنی 7.5 ارب روپے رہی جو سالانہ بنیادوں پر26 فیصد اور سہ ماہی 90 فیصد اضافہ ہے۔

بروکریج ہاؤس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2025 ء کی پہلی سہ ماہی میں موثر ٹیکس کی شرح 53 فیصد رہی جو صنعت کی توقعات کے برعکس تھی کیونکہ صنعت سلک بینک کے ساتھ انضمام کی وجہ سے کم موثر ٹیکس کی شرح کی توقع کر رہی تھی۔

Comments

Comments are closed.