BR100 Increased By (0.82%)
BR30 Increased By (1.08%)
KSE100 Increased By (0.77%)
KSE30 Increased By (0.82%)
BAFL 57.88 Increased By ▲ 1.45 (2.57%)
BIPL 23.44 Increased By ▲ 0.13 (0.56%)
BOP 28.65 Increased By ▲ 1.14 (4.14%)
CNERGY 12.80 Increased By ▲ 0.08 (0.63%)
DFML 15.95 Increased By ▲ 0.07 (0.44%)
DGKC 184.63 Increased By ▲ 1.33 (0.73%)
FABL 91.19 Increased By ▲ 0.49 (0.54%)
FCCL 52.83 Increased By ▲ 0.21 (0.4%)
FFL 12.94 Decreased By ▼ -0.03 (-0.23%)
GGL 20.08 Increased By ▲ 0.42 (2.14%)
HBL 287.66 Increased By ▲ 3.04 (1.07%)
HUBC 193.18 Increased By ▲ 4.56 (2.42%)
HUMNL 8.08 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
KEL 5.83 Increased By ▲ 0.03 (0.52%)
LOTCHEM 24.13 Increased By ▲ 1.20 (5.23%)
MLCF 91.38 Increased By ▲ 0.97 (1.07%)
OGDC 303.68 Increased By ▲ 1.22 (0.4%)
PAEL 32.82 Increased By ▲ 0.07 (0.21%)
PIBTL 13.03 Decreased By ▼ -0.18 (-1.36%)
PIOC 235.49 Increased By ▲ 1.99 (0.85%)
PPL 215.08 Decreased By ▼ -0.19 (-0.09%)
PRL 94.16 Decreased By ▼ -1.93 (-2.01%)
SNGP 89.66 Decreased By ▼ -0.54 (-0.6%)
SSGC 22.94 Increased By ▲ 0.22 (0.97%)
TELE 6.81 Increased By ▲ 0.10 (1.49%)
TPLP 12.44 Increased By ▲ 0.92 (7.99%)
TRG 53.62 Decreased By ▼ -1.09 (-1.99%)
UNITY 7.72 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 0.94 Decreased By ▼ -0.02 (-2.08%)

پنجاب حکومت نے لائیو اسٹاک کارڈ کے قرض کی واپسی کی آخری تاریخ 16 مئی مقرر کردی ہے۔ ڈیڈ لائن پر پورا اترنے والے کاشتکاروں کو لائیواسٹاک فارمرز کارڈ پروگرام کے دوسرے مرحلے شامل کیا جائے گا۔

اس بات کا اعلان وزیرلائیواسٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے محکمہ لائیواسٹاک میں ایک اہم اجلاس کے دوران کیا۔ سیکرٹری لائیو اسٹاک پنجاب ثاقب علی عتیق نے بھی اجلاس میں شرکت کی جس میں لائیواسٹاک کارڈ اسکیم پر پیش رفت، دیہی خواتین میں اثاثوں کی تقسیم اور لائیواسٹاک کے شعبے میں بیماریوں پر قابو پانے کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میں صوبے نے کسانوں کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لئے متعدد کامیاب اقدامات کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 14 ہزار لائیواسٹاک کارڈ ہولڈرز میں سے جو کسان 16 مئی تک اپنے قرضے واپس کریں گے، وہ دوسرے مرحلے کے لیے اہل ہوں گے۔ اربن یونٹ کی طرف سے جسمانی تصدیق 17 مئی سے 17 جون تک کی جائے گی۔

لائیواسٹاک ڈپارٹمنٹ، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے تعاون سے، کسانوں کو قرضوں کی واپسی کے شیڈول سے آگاہ کرنے کے لیے ٹی وی کمرشلز اور سوشل میڈیا کے ذریعے ایک آگاہی مہم شروع کرے گا۔ بینک آف پنجاب یکم مئی سے دوسرے مرحلے کے لیے درخواستیں آن لائن پورٹل کے ذریعے قبول کرنا شروع کرے گا۔ دوسرے مرحلے کی قرض کی تقسیم 15 جولائی سے شروع ہونے کی توقع ہے۔

صوبائی وزیر کرمانی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے 12 میں سے 11 اضلاع میں دیہی خواتین میں 4ہزار 467 جانور تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ رحیم یار خان میں تقسیم جلد متوقع ہے۔ بینک آف پنجاب نے ان اضلاع میں خواتین کو لائیواسٹاک کارڈ جاری کیے ہیں۔

اجلاس میں لائیواسٹاک کی بیماریوں پر قابو پانے کیلئے محکمانہ کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ پاؤں اور منہ کی بیماری سے نمٹنے کے لئے 470،000 سے زیادہ رنگ ویکسی نیشن کی گئی ہیں ، اور محکمہ کے پاس 1.3 ملین سے زیادہ ایف ایم ڈی ویکسین کی خوراکوں کا اسٹاک ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.