BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) نے کراچی کے ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے جاری آپریشن کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور اقدام کو صوبہ بھر میں وسعت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی کوششوں کی تعریف کی اور غیر مجاز تعمیرات میں ملوث افراد کی حالیہ گرفتاریوں کو انتہائی قابل ستائش قرار دیا جو حکومت کی مؤثر کارروائی کا مثبت نتیجہ ہے۔

حسن بخشی نے کہا کہ ہم حکام پر زور دیتے ہیں کہ اس آپریشن کو ضلع وسطی سے آگے کراچی کے تمام اضلاع اور پورے سندھ تک بڑھائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کہیں بھی غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

آباد کے چیئرمین نے آپریشن میں غیر جانبداری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پولیس اور متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ پورے عمل میں شفافیت برقرار رکھیں۔

حسن بخشی نے غیر قانونی تعمیرات کی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والے خطرات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ملوث افراد عموماً غیر معیاری مواد کا استعمال کرتے ہیں اور پیشہ ور انجینئرز کی خدمات حاصل نہیں کرتے، جس کی وجہ سے شہریوں کی جانوں اور املاک کو سنگین خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان افراد کو بلڈرز کے طور پر نہیں پکارا جانا چاہیے—یہ ہمارے صنعت کے حقیقی پیشہ ور افراد کی توہین ہے۔ یہ دراصل ایک ’پورشن مافیا‘ ہیں جو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔“ انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی بلڈرز آباد کی مناسب رجسٹریشن رکھتے ہیں۔

آباد کا ماننا ہے کہ جاری کریک ڈاؤن عوامی تحفظ کو بڑھا ئے گا اور شہریوں کا حکومت کے اداروں پر اعتماد مستحکم کرے گا۔ انہوں نے اپنی مسلسل حمایت کا عہد کیا اور امید ظاہر کی کہ حکام اس مہم کو خاص طور پر پورے شہر اور عمومی طور پر سندھ بھر میں بھرپور طریقے سے جاری رکھیں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.