وزیرِاعلیٰ پنجاب کا پہلا ٹیلنٹ ہنٹ اور یوتھ انٹرنشپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نوجوان ٹیلنٹ کی شناخت اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اتوار کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو تفصیلی عملدرآمد پلان پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے خواتین ایتھلیٹس کے لئے مساوی مواقع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کو ترقی اور کامیابی کے لئے یکساں پلیٹ فارم دیئے جائیں گے۔
وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے حکام کو ہدایت دی کہ کھیلوں کے محکمے کی مالی آزادی کو یقینی بنایا جائے،اسپورٹس ڈپارٹمنٹ ملازمین کی تنخواہوں میں تعطل نہیں آنا چاہیے
انہوں نے نوجوان افراد کو عملی تربیت اور تجربے کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے یوتھ انٹرنشپ پروگرام کے آغاز کے لیے ایک تفصیلی تجویز بھی طلب کی۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025


Comments
Comments are closed.