BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے اینگرو کارپوریشن کے چیئرمین حسین داؤد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں کاروباری برادری کا اعتماد بحال کرنے اور پاکستان میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہارون اختر خان نے اس بات پر زور دیا کہ بڑے پیمانے پر صنعتی پیداوار کے چیلنجز کو حل کرنے کے لئے نجی شعبے کے ساتھ تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور صنعتی ترقی کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے حکومت کی جاری کوششوں پر روشنی ڈالی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے ملک میں مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اہم کردار کی بھی نشاندہی کی۔

اجلاس میں معاشی ترقی کو تیز کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر ادارہ جاتی سرمایہ کاری اور نجی شعبے کی فعال شرکت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ہارون اختر نے ون ونڈو سہولت مرکز کے قیام کا بھی اعلان کیا جس کا مقصد پاکستان میں کاروباری طریقہ کار کو ہموار کرنا اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانا ہے۔

حسین داؤد نے حکومت کے کاروبار دوست اقدامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجموعی طور پر کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

ہارون اختر نے کہا کہ پائیدار صنعتی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ وقت کی ضرورت ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.