BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)

وزارت ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں ٹرینوں کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

اس خصوصی اقدام کا اعلان کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

وزیر ریلوے کے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق عید الفطر 2025 کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز پاکستان کی میل ایکسپریس، مسافر اور انٹرسٹی ٹرینوں کی تمام کلاسوں پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس رعایت کا مقصد عید کے پرمسرت موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے پیاروں کے ساتھ خوشی منانے میں بھرپور حصہ لے سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے ملک بھر کے ریلوے مسافروں کو خوشیاں حاصل ہوں گی اور انہیں عید پر سفر کے دوران سہولت فراہم ہوگی۔

انہوں نے یقین دلایا کہ ریلوے حکام اس رعایت کو موثر طریقے سے نافذ کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں گے تاکہ مسافر آسانی سے اس سے مستفید ہوسکیں۔

وزیر ریلوے نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام حفاظتی اقدامات اور ٹرین خدمات کے معیار کو برقرار رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے اور ان کے آرام کو یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتا ہے۔

وزارت ریلوے کے مطابق یہ خصوصی رعایت پاکستان ریلوے کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اور قدم ہے جس کا مقصد عید سیزن کے دوران مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے ہمیشہ عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہے اور یہ اقدام عید کے موقع پر لوگوں کی خوشیوں میں اضافے کی ایک کوشش ہے۔

Comments

Comments are closed.